فارم ہاوس سے لڑکی بےہوش حالت میں اور زیادتی کے بعد ہسپتال پہنچی۔۔

بےہوشی لڑکی زیادتی

کراچی کے علاقے گلشن معمار میں واقع فارم ہاؤس سےبےہوشی کی حالت میں اسپتال لائی جانےوالی لڑکی سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے

کراچی: کراچی کے عباسی شہید اسپتال میں میڈیکل چیک اپ کرنےوالی لیڈی ڈاکٹرنے کہا ہےکہ لڑکی کو زیادتی سے قبل نشہ آورگولیاں دی گئیں۔

(ایس ایس پی) ملیرمنیر شیخ کے مطابق لانڈھی کی رہائشی 16سالہ لڑکی گھر والوں نے ناراض ہو کر اپنے دوست شاہ رخ کے اور اس کے دوستوں کے ہمراہ گلشن معمار میں واقع فارم ہاؤس پہنچ گئی تھی۔ جہاں شاہ رخ کے دوست فیضان نے اس کو نشہ آور کوئی چیز پلادی۔

loading...

پولیس سرجن ڈاکٹرسلیم نےکہا ہے کہ کیمیکل ایگزامینیشن کیلئےخون کے نمونےلیے گئےہیں،رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہو گا کہ کون سی گولیاں دی گئیں۔

مگر ہوش آنے کے بعد لڑکی نے کیس کو مزید یلجھا دیا لڑکی کا کہنا ہے اس کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کی گئی۔

اس سےقبل پولیس نے لڑکی کوعباسی شہید اسپتال لانےوالے تین لڑکوں کو حراست میں لے لیا۔

متاثرہ لڑکی نے اپنے ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا کہ اس کے تینوں دوست معاذ ، شاہ رخ اور احسن نے ایسا کرنے پر فیضان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے بچا کر اسپتال منتقل کیا تاہم فیضان موقع سے فرار ہوگیا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  آپ دنیا کا سب سے قدیم رنگ جان کر حیران رہ جائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں