برقع اورنقاب پر پابندی کے خلاف فیشن ویک، ماڈلز کا احتجاج

خواتین فیشن ویک
loading...

ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں منعقدہ دو روزہ فیشن ویک میں خواتین کے برقع اور نقاب پر لگائی جانے والی پابندی کے خلاف منفرد انداز میں احتجاج کیا گیا

کوپن ہیگن: حال ہی میں کوپن ہیگن فیشن ویک کا میلہ سجایا گیا جس میں اسٹریٹ اسٹائل سمیت دیگر منفرد اسٹائلز پیش کیے گئے۔

دی انڈیپنڈنٹ کی ایک رپورٹ کی معلومات کے مطابق فیشن ویک کے دوران متعدد ڈیزائنرز نے اپنی اپنی کلیکشنز کی تشہیر کی لیکن ایک ایرانی ڈیزائنر ریزا اعتمادی نے اپنی برانڈ ‘ایم یو ایف 10’ کے تحت تمام ماڈلز کو برقعے اور نقاب میں پیش کیا، جنہوں نے نہایت اعتماد کے ساتھ ریمپ پر واک کی۔

ماڈلز نے حجاب، برقعے اور نقاب میں ریمپ واک کرتے ہوئے خواتین کے حقوق کی پامالی کے حوالے سے آواز بلند کی۔

ڈیزائنر ریزا اعتمادی کا کہنا تھا کہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ خواتین کی آزادی اور ان کے خیالات میں معاونت کریں۔

ان سب ماڈلزنے اس حوالے سےکہا تھا کہ حکام نے خواتین کے پردہ کرنے پر پابندی لگا کر ان کے حقوق پر ڈاکا ڈالا ہے جب کہ مغربی دنیا میں آزادانہ پسند پر فخر کیاجاتا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس مئی میں ڈنمارک میں مسلم خواتین کے نقاب اور برقع پہننے پر پابندی کا قانون نافذ کیا گیا تھا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  قومی اسمبلی :خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

اپنا تبصرہ بھیجیں