عوام کس طرح یومِ آزادی کی تیاریاں کر رہے ہیں۔۔

جشن آزادی

ملک کے71 ویں یوم آزادی کے موقع پر شہریوں نے اس کی بھرپور تیاریاں شروع کر دی ہیں جب کہ جشن آزادی کو یادگار اور منفرد بنانے کے لیے ہر بار کی طرح اس بار بھی شہری بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں

کراچی : جیسے جیسے یوم آزادی کا دن قریب آرہا ہے ویسے ویسے جشن آزادی منانے کے لیے شہر قائد کے باسیوں کا جوش و جذبہ بڑھتا جا رہا ہے،شہریوں کی جانب سے آزادی کا دن منانے کے لیے کی جانے والی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں ، روشنیوں کے شہر کراچی کے عوام وطن عزیز سے محبت کے اظہارکیلیے گلیوں ،محلے ،چوراہوں اور سڑکوں کو سبز ہلالی پرچم سے سجا رہے ہیں وہیں پر ان مقامات پر چراغاں بھی کر رہے ہیں۔

Image result for august 14 preparation pakistan

شہر کی سرکاری،نیم سرکاری اور دیگر عمارتوں ، تعلیمی اداروں ، مارکیٹوں اور بازاروں کو جھنڈے ،جھنڈیوں ، ہری اور سبز روشنیوں سے سجایا جا رہا ہے ،یوم آزادی کے موقع پر جہاں نوجوانوں کی جانب سے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جا رہا ہے وہیں پر خواتین بھی کسی سے پیچھے نہیں اور ہر  سال کی طرح اس سال بھی  خواتین سفید اور ہرے رنگ کے ملبوسات اور جیولری خرید رہی ہیں۔

اس سلسلے میں خواتین کا کہنا ہے کہ ہم وطن عزیز کی آزادی کے موقع پر نت نئے اور خوبصورت ڈیزائن کے قومی پرچم سے مشابہت رکھنے والے لباس اور جیولری پہن کر پیارے وطن سے محبت کا اظہار کرنے میں کسی سے بھی پیچھے نہیں ہیں،اپنی آزادی کے دن کو بھرپور انداز میں منائیں گے۔

مزید پڑھیں۔  صدر کے پروٹوکول پر احتجاج، شہری کے خلاف مقدمہ درج

Image result for august 14 preparation pakistan

خواتین کی جانب سے قومی پرچم سے مشابہت رکھنے والے نت نئے ڈایزائن کے ملبوسات کی خریداری کے بعد اسی طرح کی میچنگ جیولری بھی خریدی جا رہی ہے۔ جس میں سبز اور سفید رنگ کی چوڑیاں ، بندے ، ہیئر بینڈ ، ہار ، بیجز اور دیگر اشیا شامل ہیں۔

یوم آزادی کے موقع پر جہاں مخصوص مارکیٹوں میں یوم آزادی کی مناسبت سے سامان فروخت کیا جا رہا ہے وہیں پر شہر بھر میں سبز ہلالی پرچموں ، بیجز ، ٹی شرٹس ،کیپ ، ہیئر بینڈز ،جھنڈیوں اور دیگر سامان کے سینکڑوں اسٹالز لگائے گئے ہیں جہاں پر دن پر شہریوں کی بڑی تعداد خریداری کرتی ہوئے دکھائی دیتی ہے،اس موقع پر بچوں کی جانب سے بھی قومی پرچم اور جھنڈیوں کی خریداری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جا رہاہے۔

Image result for august 14 preparation pakistan

یوم آزادی کے موقع پر 13اگست کی رات کو شہر کے مختلف علاقوں میں دیے بھی روشن کیے جانے کا اہتمام کیا گیا جبکہ اس موقع پر زبردست آتش بازی کا بھی مظاہرہ کرنے کے لیے شہریوں کی جانب سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں