آرمی چیف کی چیف جسٹس سے ملاقات، ڈیمزفنڈ کیلئے ایک ارب 59 لاکھ روپے کا چیک دیا۔

آرمی چیف کی چیف جسٹس سے ملاقات، ڈیمزفنڈ کیلئے ایک ارب 59 لاکھ روپے کا چیک دیا۔
Loading...

جنرل قمرجاوید باجوہ نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کے فیصلے کا خیر مقدم کیا: ترجمان سپریم کورٹ

اسلام آباد:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کرکے ڈیمز کی تعمیر کیلئے فنڈز کا چیک دیا۔ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات کی جس میں انہوں نے ڈیمز کی تعمیر کیلئے پاک فوج کی جانب سے ایک ارب 59 لاکھ روپے کا چیک دیا۔ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق آرمی چیف نے چیف جسٹس پاکستان کو خط بھی تحریر کیا جس میں دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا۔

Loading...

آرمی چیف کے خط میں کہا گیا کہ اس قومی مقصد کے لیے پاک فوج کے تمام رینکس نے اپنا حصہ ڈالا ہے، پاک فوج کے افسران بشمول سول افسران نے دو دن کی تنخواہ ڈیمز کیلئے دی جبکہ جونیئرکمیشنڈ افسران اور سپاہیوں نے ڈیمز کے لیے ایک ایک دن کی تنخواہ دی ہے۔واضح رہے کہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کیلئے سپریم کورٹ نے فنڈ قائم کیا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان نے قوم سے بھی حصہ ڈالنے کی اپیل کی ہے ۔ (این این آئی)

(Visited 9 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں