سرکاری افسران اپنا قبلہ درست کر لیں: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بغیر پروٹوکول دفاتر کے دورے..

وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلی بغیر پروٹوکول ضلع کچہری راولپنڈی پہنچ گئے‘ بعض انتظامی افسران و عملے کی غیر حاضری پر وزیراعلیٰ پنجاب سخت برہم، تادیبی کارروائی کا حکم

لاہور ڈیفنس میں ایکسائز سروس سینٹر کا بغیر پروٹوکول اچانک دورہ‘ شہریوں کو سرکاری دفاتر میں سہولتیں ملنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرکاری افسران کو خبردار کیاہے کہ وہ اپنا قبلہ درست کر لیں ، قدریں بدل چکی ہیں ، سرکاری افسران اور ملازمین بھی اپنی روش بدلیں ۔سرکاری ملازمین خود کو عوام کا خادم سمجھ کر خدمات انجام دیں ۔ دفاتر میں ملاقات کیلئے’’پرچی سسٹم‘‘ کا فوری طور پرخاتمہ کیا جائے-

loading...

افسران دفاتر کے باہر ملاقات کے اوقات نمایاں طور پر آویزاں کریں۔دفاتر میں اپنی حاضری ہر حال میںیقینی بنائیں مقررہ اوقات کار کی پابندی کریں اور شہریوں کیلئے دفاتر کے دروازے کھلے رکھیں۔وزیراعلیٰ نے سرکاری افسران اور ملازمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی صورت غیر ضروری تاخیر، غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی-
یہ ہدایات وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پیر کی صبح بغیر پیشگی اطلاع، بغیرسکیورٹی اور بغیر پروٹوکول ضلع کچہری راولپنڈی میں انتظامیہ اور پولیس افسران کے دفاتر کے اچانک دورے کے موقع پر جاری کیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے اچانک دورہ کے موقع پر متعدد انتظامی افسران و عملے کو اپنے دفاتر میں موجود نہ پا کر وزیراعلیٰ پنجاب سخت برہم ہوئے اور کہا کہ سرکاری افسران اور ملازمین کی طرف سے فرائض منصبی کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے راولپنڈی سے واپسی کے فوراً بعد ڈیفنس میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے سروس سینٹر کا بغیر پروٹوکول اچانک دورہ کیا۔وزیراعلیٰ کی سروس سینٹر میں اچانک آمد پر وہاں موجود شہری حیران رہ گئے۔ وزیراعلیٰ صرف دو گاڑیوں میں سروس سینٹر پہنچے اور انہوں نے سینٹر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔سروس سینٹر میں موجود شہریوں نے گاڑیوں کی ٹرانسفر کے حوالے سے مسائل سے آگاہ کیاجس پر وزیراعلیٰ نے ان مسائل کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ایک سابق افسرنے ٹرانسفرفارم کے حوالے سے شکایت کی، وزیراعلیٰ نے شکایت کے ازالے کے لئے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کی سہولت کے لئے ٹرانسفر فارم کی دستیابی ہر دفتر میں یقینی بنائی جائے۔

مزید پڑھیں۔  چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے چین کے سپریم پیپلز کورٹ کے صدر زو کیانگ سے بیجنگ میں ملاقات

انہوں نے سروس سینٹر میں موجود محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے عملے کو ہدایت کی کہ آپ کا ایس او پی یہ ہونا چاہیے کہ شہریوں کو سہولت ملے نہ کہ انہیں تنگ کیا جائے۔اب ایسا سلسلہ نہیں چلے گابلکہ میں خود دورے کر کے شہریوں کی مشکلات کا جائزہ لے رہاہوں او رپبلک ڈیلنگ کرنے والے محکموں کو نتائج دینا ہوں گے(مانیٹرنگ ڈیسک)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں