وفاقی کابینہ کے 6 نئے وزراء نے حلف اٹھا لیا

وزراء

اسلام آباد:  کابینہ کے6  نئےوزراء نے حلف اٹھا لیا،صدر ڈاکٹر عارف علوی نے نئے وزراء سے حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ میں توسیع کر دی گئی ہے جس کے لئے نئے وزراء کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہو ئی اور 6 نئے وزراء سے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے حلف لیا۔

علی محمد خان،عمر ایوب، حیدرعلی زیدی نے وفاقی وزیرکے عہدے کا حلف اٹھا لیا جبکہ مراد سعید، محمد شبیرعلی اور محمد حماد اظہر نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھایا ، وزرا کے محکموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس،ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10فیصد اضافے کی منظوری

اپنا تبصرہ بھیجیں