بہترین اداکارہ کا امریکی ایوارڈ ایشوریہ رائے کے نام

Aishwarya Rai
loading...

ایشوریہ رائے نے باصلاحیت اداکارہ کا ایوارڈ اپنی بیٹی ارادھیا بچن کے ہمراہ وصول کیا، بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود مداحوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں، اداکارہ

ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے بہترین کارکردگی پر میرل اسٹریپ ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ میرل اسٹریپ کے نام سے موسوم ’وومن ان فلم اینڈ ٹیلی ویڑن ایوارڈ‘ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ٹیلی ویڑن، فلم اور میڈیا کے دیگر شعبہ جات میں کام کرنے والی خواتین کو بہترین صلاحیتوں پر ایوارڈ دیا جاتا ہے اور اس بار ’میرل اسٹریپ ایوارڈ فار ایکسی لینسی‘ بالی ووڈ کی حسینہ ایشوریہ نے اپنے نام کر لیا۔

ایشوریہ رائے نے باصلاحیت اداکارہ کا ایوارڈ اپنی بیٹی ارادھیا بچن کے ہمراہ وصول کیا اور ان حسین یادوں کو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا جہاں انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود مداحوں کی جانب سے حوصلہ افزائی کرنے پر بہت شکریہ ادا کرتی ہوں۔

دوسری جانب اس ایوارڈ کی بانی و صدر پٹینا ڈی روزاریو کا کہنا ہے کہ خواتین کو ایوارڈ دیئے جانے کا مقصد یہ ہے کہ ہم مردوں کی اجارہ داری کی دنیا میں خواتین کو اْن کی پہچان بنائے رکھنے کا موقع دے سکیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  فرحان سعید کی فلمی دنیا میں انٹری‘فلم میں مرکزی کردار ادا کرینگے

اپنا تبصرہ بھیجیں