ایل او سی پر فائرنگ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر طلب

ایل او سی
loading...

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے شہری کی شہادت پر پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔

 گزشتہ روز خنجر سیکٹر پر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس سے 52 سالہ شہری گفتار حسین شہید ہوا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی اور شہری کی شہادت پر بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان میں تعینات بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ میں ڈی جی جنوبی ایشیا و سارک ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ جے پی سنگھ کے حوالے کیا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  میرا واحد قصور یہ ہے کہ میں نوازشریف کی بیٹی ہوں ٗمریم نواز

اپنا تبصرہ بھیجیں