“جوانی پھر نہیں آنی 2 ” نے 50 کروڑ سے زائد بزنس کرکے نیا ریکارڈ بنا لیا

’’جوانی پھر نہیں آنی 2‘‘
loading...

لاہور:  ہدایت کار ندیم بیگ کی فلم جوانی  پھر نہیں آنی 2 نے 18 روز میں 50 کروڑ 83 لاکھ روپے کا بزنس کرکے فلمی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

مذکورہ فلم کی نمائش عیدالاضحی کے موقع پرکی گئی تھی جس کی سینما گھروں میں حکمرانی آج بھی قائم ہے۔

 یاد رہے کہ جوانی پھر نہیں آنی 2 نے ریلیز کے پہلے روز 5 کروڑ 40 لاکھ روپے کا بزنس کیا تھا۔

 اسے پاکستان میں 3 کروڑ22 لاکھ اور بیرون ممالک میں 2 کروڑ 17 لاکھ روپے کا بزنس ملا تھا۔ یہ پاکستانی پہلی فلم ہے جس نے 18 روز میں پچاس کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  سنی لیون کو اپنا اصلی نام بتانا مہنگا پڑگیا

اپنا تبصرہ بھیجیں