سابق خاتونِ اول بیگم کلثوم نواز انتقال کر گئیں

کلثوم نواز

لندن: کینسر کے مرض میں مبتلا سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن کے اسپتال میں دوران علاج چل بسیں۔

کلثوم نواز کو گزشتہ رات طبعیت بگڑنے پر دوبارہ وینٹی لیٹر پر ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود تھیں، جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز ہو چکی تھیں۔

ان کے تدفین اور آخری رسومات کہا ادا کی جائیں گی اس حوالے سے ابھی تک کچھ نہیں بتایا گیا۔

22 اگست 2017ء کو لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے گلے میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

loading...

بعد ازاں یکم ستمبر 2017ء کو لندن میں کلثوم نواز کے گلے کی کامیاب سرجری مکمل ہوئی تھی۔

جس کے بعد 20 ستمبر کو سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کی لندن میں کینسر کے مرض کی تیسری سرجی ہوئی تھی۔ اس کے بعد کلثوم نواز کی طبیعت کچھ بہتر ہوئی تھی تاہم رواں سال میں ان کی طبیعت ایک مرتبہ پھر خراب ہوگئی تھی۔

رواں سال جون کے مہینے میں کلثوم نواز کو اچانک دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم بیگم کلثوم نواز کی عیادت کرنے اور ان کے ساتھ عید منانے لندن پہنچے تھے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  طالبان جنگ سے تھک چکےہیں اب انہیں مذاکرات کیلئے تیار ہوجانا چاہیے،جنرل نکلسن

اپنا تبصرہ بھیجیں