کلثوم نواز کی تدفین: نواز شریف، مریم اور صفدر کو پیرول پر رہائی دی جائے گی

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر

 سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو بیگم کلثوم نواز کی تدفین کے لیے پیرول پر رہائی دی جائے گی۔

ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو نماز جنازہ سے لے کر تدفین تک رہائی دی جائے گی۔

loading...

ذرائع محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ  پیرول پر رہائی کے لیے درخواست ملنا ضروری ہے۔

کینسر کے مرض میں مبتلا سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے لندن کے اسپتال میں زیرعلاج تھیں جو آج انتقال کرگئیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  اسلام آباد ہائیکورٹ کا زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم

اپنا تبصرہ بھیجیں