وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف کا بیگم کلثوم نواز کی وفات پر افسوس کا اظہار

کلثوم نواز
loading...

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور دعا کی اللہ بیگم کلثوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا حکومت بیگم کلثوم نوازکی فیملی کو قانون کے مطابق سہولت دے گی جبکہ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کو لواحقین کو معاونت فراہم کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نوازبہادرخاتون تھیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دعا کی اللہ بیگم کلثوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  عمر کوٹ، جیپ سے جعلی بیلٹ پیپرز برآمد، 5 ملزمان گرفتار

اپنا تبصرہ بھیجیں