مسلم لیگ ن نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کردیا

پاکستان مسلم لیگ ن

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن  نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی وجہ سے پارٹی کی تمام سیاسی سرگرمیاں 3 دن کیلئے معطل کرنے کا اعلان کر دیا ۔

 لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر نے بتایا کہ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے سوگ میں تمام سیاسی سرگرمیاں تین دن کے لئے معطل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز ایک نڈر خاتون تھیں، انھوں نے ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کیا۔

خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کی میت پاکستان لاتے ہوئے دو یا تین دن لگ سکتے ہیں۔ شہباز شریف سابق وزیرِاعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔

ایک سوال ایک جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے آگے نہیں جھکیں گے، جو ہمارا حق ہے لیں گے، میاں نواز شریف کو کم از کم ایک ہفتے کے لئے پے رول پر باہر آنے دینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف ظلم اور زیادتی کی جا رہی ہے، حکومت نے پہلی ہی کابینہ میٹنگ میں نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالا دیا تھا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پاکستان ہی نہیں، انگلینڈ ،آسٹریلیا ،دیگر ممالک میں بھی ڈومیسٹک کرکٹ میں میدان تماشائیوں سے خالی ہوتے ہیں:ڈائریکٹر آپریشنز

اپنا تبصرہ بھیجیں