شہباز شریف نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی تصدیق کر دی

سانحہ ماڈل ٹاؤن

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز ہارلے سٹریٹ کلینک لندن میں انتقال کر گئیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کلثوم نواز کی میت کو پاکستان لایا جائے گا۔ بیگم کلثوم نواز کینسر کے مرض میں لندن میں زیرعلاج تھیں۔ ان کی تدفین جاتی امراء رائیونڈ میں کی جائے گی۔

loading...

شہباز شریف کا کہنا تھا کلثوم نواز کی وفات شریف خاندان کیلئے بڑا دھچکا ہے، نواز شریف نے ہر مشکل وقت میں اہلیہ سے مشاورت کی، مرحومہ نے گھر بھی سنبھالا، آزمائش پڑی تو چاردیواری سے باہر نکلیں۔ انہوں نے کہا بیگم کلثوم نواز مشکل حالات میں باہر نکلیں، ڈکٹیٹر شپ کو چیلنج کیا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں