حسن اور حسین نواز کا پاکستان نہ آنے کا فیصلہ

حسن اور حسین

لندن: خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ بیگم کلثوم نواز کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز اپنی والدہ کی میت کے ساتھ پاکستان نہیں آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے دونوں صاحبزادوں حسن اور حسین نے اپنی والدہ کی میت کے ساتھ پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں لندن میں ہی موجود رہیں گے اور جمعرات کے روز ریجنٹ اسلامک سینٹر میں بیگم کلثوم نواز کی نمازِ جنازہ میں شرکت کریں گے۔

شریف خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی میت جمعرات کی شام پی آئی اے کی پرواز سے لائی جائیگی، کلثوم نواز کی بعد نماز جمعہ کے بعد جاتی امرا میں تدفین کی جائے گی۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پاکستان میں کھیلوں کے کوچز کسی سے کم نہیں ان کو تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری ہے، جان شیر خان

اپنا تبصرہ بھیجیں