‘ہنسنا کیسا؟ ہم تو کھل کر رو بھی نا سکے، نواز شریف

نواز شریف
Loading...

ایک وقت تھا جب سابق وزیراعظم نواز شریف نیب ریفرنسز کے سلسلے میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کافی معاملات پر کھل کر بات کیا کرتے تھے۔

لیکن اب معاملہ کچھ مختلف ہے اور نواز شریف کچھ خاموش نظر آتے ہیں، جسے صحافیوں نے بھی محسوس کیا۔

آج بھی سابق وزیراعظم نواز شریف نیب ریفرنس کے سلسلے میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

پیشی کے بعد احتساب عدالت کے باہر صحافیوں نے انہیں گھیر لیا اور سوال کیا کہ ‘آپ کا ہنسنا بہت کم ہوگیا ہے اور آپ کھل کر بات بھی نہیں کرتے۔’

Loading...

جس پر نواز شریف نے صحافی کو جواب دیا، ‘ہنسنا کیسا؟ ہم تو کُھل کر رو بھی نا سکے’۔

بعدازاں گاڑی میں بیٹھتے ہوئے سابق وزیراعظم پلٹے اور صحافیوں کو مخاطب کرکے کہا، ‘میں معافی چاہتا ہوں، مختصر سا جواب دیا ہے، مگر دل سے دیا ہے’۔

(Visited 13 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں