ہفتہ, اگست 13, 2022
آج کل
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
آج کل
No Result
View All Result
Home ایڈیٹوریل

جینے سے کیا مراد ہے؟

admin by admin
دسمبر 3, 2018
in ایڈیٹوریل
0
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

جینے کا مطلب کیا ہے، جینے سے کیا مراد ہے؟ زندہ رہنے کے لیے، دوسروں سے نباہ کرنے کی غرض سے روز طرح طرح کے فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔ جو بہت سی باتیں ذہن میں آتی ہیں اْن میں سے کسی ایک کو ہم چْن لیتے ہیں۔ زندگی یوں نظر آتی ہے جیسے چْناوٹوں کا کوئی اٹمبار ہو۔ اچھی یا صحیح چناوٹیں، بری یا غلط چناوٹیں۔ بعض دفعہ ہم پوری طرح سوچ سمجھ کر کچھ چنتے ہیں۔ بعض اوقات اس چناؤ میں غیر شعوری قوتیں کارفرما ہوتی ہیں۔ کبھی کبھی ان چناوٹوں کے بوجھ تلے آدمی کی عقل جواب دے جاتی ہے۔ لیکن یہ اور کہانی ہے جس سے سرِدست ہمیں سروکار نہیں۔ بے شک بہت سی باتیں ہم نہیں چنتے یا نہیں چن سکتے۔ وہ ہمارے سر مڑھ دی جاتی ہیں۔ ہم اپنے والدین کو نہیں چن سکتے۔ ہم اپنی شکل صورت نہیں چنتے۔ خوب رْو بھی ہو سکتے ہیں، معمولی خدوخال کے حامل بھی اور بد صورت بھی۔ پیدائشی طور پر توانا بھی ہو سکتے ہیں، ناتواں بھی۔ ہم اپنا نام بھی نہیں چنتے، گو اس معاملے میں اتنی آزادی ضرور ہے کہ بڑے ہو کر نام بدل سکتے ہیں۔ اور اگر سچ مچ اپنی مرضی سے کچھ چننے کا حق حاصل ہو جائے تو، چند ایک افراد کو چھوڑ کر، کوئی مرنے کا نام نہ لے۔ سو جہاں آزادیاں ہیں وہاں پابندیاں بھی ہیں۔ زندگی تضادات کا پلندہ ہے۔

لہٰذا، جو بھی ہم کرتے ہیں وہ بظاہر، دانستہ طور پر، ایک چنا ہے۔ ہر چنا کی وساطت سے ہم، کبھی کبھار جانے بوجھے بغیر، یہ افشا کرتے رہتے ہیں کہ ہمارے ذہن میں کیا کیا باتیں گدگدا یا اْکسا رہی ہیں، بے خبری کے عالم میں چناؤ سے اپنا بھانڈا بھی پھوڑ سکتے ہیں۔ بعد میں پتا چلتا ہے کہ اپنے پانؤ پر آپ کلہاڑی مار لی ہے۔ اس تمہید کے بعد ہم یہ سوچنے میں حق بجانب ہوں گے کہ جس فرد نے خود کو فوٹو گرافی کے لیے وقف کیا تو گویا اپنے لیے زندگی گزارنے کی ایک طرز کو چن لیا۔ یہ چنا قطعیت کا حامل ہے اور وقتی نہیں، ہمہ وقتی ہوتا ہے۔

اس زاویے سے دیکھا جائے تو یہ جاننا لطف سے خالی نہ ہوگا کہ فلاں صاحب یا صاحبہ نے فوٹو گر بننے کا فیصلہ کیوں کیا یا اس فن میں کسی خاص رخ میں تخصیصی مہارت حاصل کرنے کو ترجیح کیوں دی؟ اگر کیمرا ہماری ایجاد ہوتا اور وہ بھی اس زمانے میں جب فارسی کا چلن علمی اور ادبی سطح پر عام تھا تو شاید کیمرے کو حجلہ اور فوٹو گرافی کو شید نگاری کہا جاتا۔ چھوڑیے، اب اس اگر مگر میں کچھ نہیں رکھا۔ انیسویں صدی میں فوٹو گرافی کا فن مصوری کے بدل کے طور پر ابھرا۔ اسے عوامی یا جمہوری بدل بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے برسوں کی ریاضت یا کسی استاد کے سامنے مدتوں زانوئے تلمذ تہ کر نے کی ضرورت نہ تھی۔ جو چاہے کیمرا خرید کر تصویریں اتارتا پھرے۔ تصویریں اچھی ہیں یا بری، اس کی قید نہیں۔ یہ تو ایک شوق کی تکمیل ہے۔

اس فنِ لطیف میں اتنی گہرائی، باریک نکتے اور طرح طرح کی گونجیں ہیں کہ ایک مختصر مضمون میں اس سے نمٹنا کہاں ممکن ہے۔ بس ان معاملات کو کہیں کہیں چھوا جا سکتا ہے۔ ویسے بھی راقم کو عکاسی سے فنی سطح پر کوئی شناسائی نہیں۔ اچھے فوٹ ؤں سے حظ اٹھانے کی تھوڑی بہت اہلیت ہے۔ چناں چہ میں صرف چند پہل ؤں کی طرف اشارہ کروں گا اور یہ دعویٰ ہرگز نہیں کرنا چاہتا کہ میں نے اس موضوع کو باریک بینی سے دیکھا ہے۔ شاید کوئی نکتہ توجہ کے قابل ہو۔ نشانہ چوک بھی سکتا ہے اور اس کا امکان زیادہ ہے۔یہ فن کیا ہے؟ لمحہ گریزاں کو گرفتار کرنے کی سعی ہے۔ جو فوٹو بھی میں غور سے دیکھتا ہوں اس میں خزنیہ کیفیت نظر آتی ہے۔

شیون کی آواز سنائی دیتی ہے۔ شاید اس کا سبب یہ ہے کہ جس فرد یا شے کی تصویر میرے سامنے ہوتی ہے وہ ماضی کی ادھوری بازیافت کے سوا کچھ نہیں۔ فوٹ ؤں میں آپ ان لوگوں کو دیکھتے ہیں جن سے جیتے جی دوبارہ ملنا ممکن نہیں یا ایسے مناظر سے دوچار ہوتے ہیں جو دوبارہ دیکھنے کو نہ ملیں گے۔ آپ کو ایسے لوگ بھی نظر آئیں گے جن سے جان پہچان نہیں، نام تک معلوم نہیں۔ جنھیں شاید اس جہان سے رخصت ہوے شاید سو سال بیت چکے ہوں۔ ایسے منظر بھی سامنے آ سکتے ہیں جو نہ پہلے دیکھے نہ آیندہ دیکھنے نصیب ہوں گے۔

کتنے ہی فوٹو ہیں جو متاع عزیز بن جاتے ہیں۔ ہر تصویر ہم دمی کا احساس دلاتی ہے یا اس حیرت، رنگا رنگی یا دہشت کو آمنے سامنے لے آتی ہے جو دنیا کا لاینفک حصہ ہے۔ ساتھ ہی ساتھ دل کسی بہت بڑے ضیاع، بے انتہا دْوری اور علیحدگی کو محسوس کرتا ہے۔ جو سامنے ہے وہ محض ایک سایہ آسا موجودگی ہے، گویائی سے محروم، تغیر سے ماورا اور غالباً اپنے میں فریب یا گریز کا رنگ لیے ہوے۔ مجھے وہ لوگ دلچسپ معلوم ہوتے ہیں جنھیں پرانی یا تاریخی یا بارعب یا تعمیراتی اعتبار سے توجہ کش عمارتوں کی تصویریں اتارنے سے شغف ہے۔ ان کے برعکس بعض حضرات کو کھنڈروں کے فوٹو لینے کا چسکا ہوتا ہے۔ ان فریقوں نے اپنے اپنے میدان چن لیے ہیں۔ میں یہ حماقت آمیز دعویٰ نہیں کرنا چاہتا کہ میں نے وہ سبب معلوم کر لیا ہے جس کے زیرِ اثر انھوں نے متضاد رائیں اپنائی ہیں۔ بہرحال، یہ محسوس ہوتا ہے کہ جو فوٹو گرافر عمارتوں کی عکاسی کرنے میں درک رکھتے ہیں انھوں نے شاید چوری چھپے یہ جان لیا ہے کہ خود ان کی باطنی زندگی کسی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ چکی ہے۔ وہ خود سے باہر کہیں، ظاہر میں، استحکام کے جویا ہیں۔ اگر اس بات میں کوئی وزن ہے تو کہا جا سکتا ہے کہ ان کی حد تک فوٹو گرافی ایک مطالعاتی عمل ہے، ایک طرح کا تنقیہ (کتھارسس) ہے۔
محمد سلیم الرحمن

Tags: newspaperProblemsurduآج کلآج کل کالم لکھنےجینے سے کیا مراد ہے؟روز نامہ آج کلزندگیمشکلات
ShareTweet
Previous Post

ٹی ٹین لیگ فائنل: ناردرن واریئرز نے میدان مار لیا

Next Post

بل گیٹس کا غربت کم کرنے کا "چکن منصوبہ” تنقید کا شکار

admin

admin

Next Post

بل گیٹس کا غربت کم کرنے کا "چکن منصوبہ" تنقید کا شکار

Discussion about this post

تازہ ترین

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –(6th August 2021)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –(13th August 2022)

اگست 13, 2022
رنویر سنگھ مستقبل میں کس طرح کی فلمیں کریں گے۔۔؟

عریاں فوٹو شوٹ کرانے کی وجہ سے رنویر سنگھ بڑی مشکل میں پھنس گئے ۔۔۔!

اگست 13, 2022

ایڈیٹوریل

خاندانی نظام ۔۔۔۔۔کھچڑی
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام ۔۔۔۔۔کھچڑی

اگست 11, 2022
خاندانی نظام
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام

اگست 9, 2022
فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟
ایڈیٹوریل

فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟

اگست 7, 2022
عمران خان کا قافلہ لانگ مارچ کے لئے پشاور سے روانہ
ایڈیٹوریل

ایک عہد تمام ہوا

اگست 7, 2022

مقبول ترین

  • ماہِ صفر کے حوالے سے بدشگونی کا تصور

    قرآن کریم کے حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہیجڑا کیسے پیدا ہوتا ہے ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اقبال کی شاعری میں تصورِ مردِ مومن

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عیبوں پر پردہ ڈالنا کیوں ضروری ہے … ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • سخل کھجور نبی کریم ﷺ کا ایک معجزہ…!

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ضرور پڑھیں

زیادہ سبزی کھانے والی خواتین اس خطرناک بیماری کا شکار ہوسکتی ہیں۔۔!
صحت

زیادہ سبزی کھانے والی خواتین اس خطرناک بیماری کا شکار ہوسکتی ہیں۔۔!

اگست 13, 2022
آن لائن گیمز سے ذہنی صحت پر کیا اثرات پڑتے ہیں ۔۔۔؟
صحت

آن لائن گیمز سے ذہنی صحت پر کیا اثرات پڑتے ہیں ۔۔۔؟

اگست 12, 2022
خاندانی نظام ۔۔۔۔۔کھچڑی
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام ۔۔۔۔۔کھچڑی

اگست 11, 2022
یوم استحصال کشمیر
اداریہ

یوم استحصال کشمیر

اگست 10, 2022
آج کل

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist