سابق بھارتی اوپنر گوتم گھمبیر نے کرکٹ کے ہر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔جس کے بعد و ہ آئندہ سال آئی پی ایل کا بھی حصہ نہیں ہوں گے۔
بھارتی کرکٹر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پرپوسٹ کے ذریعے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
2007ء کے ورلڈ ٹی 20 اور 2011ء کے آئی سی سی ورلڈ کپ میں شاندار بیٹنگ اُن کی یادگار اننگز شمار کی جاتی ہیں۔
The most difficult decisions are often taken with the heaviest of hearts.
And with one heavy heart, I’ve decided to make an announcement that I’ve dreaded all my life.
➡️https://t.co/J8QrSHHRCT@BCCI #Unbeaten
— Gautam Gambhir (@GautamGambhir) December 4, 2018
2004ء میں ڈبیو کرنے والے گوتم گھمبیر نے 58ٹیسٹ میچز کی 104 اننگز میں 41 اعشاریہ 95 کی اوسط سے مجموعی طور پر 4154 رنز بنائے ہیں جس میں 9 سنچریاں اور 22 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔
گوتم گھمبیر نے 147 ون ڈے میچز میں بھی بھارت کی نمایندگی کی، 11 سنچریوں اور 34 نصف سنچریوں کی مدد سے 5238 رنز بنائے۔
Discussion about this post