پیر, مئی 23, 2022
آج کل
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • PSL
  • ای پیپر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • PSL
  • ای پیپر
No Result
View All Result
آج کل
No Result
View All Result
Home ایڈیٹوریل

”گناہ ٹیکس” آخر ہے کیا؟

admin by admin
دسمبر 14, 2018
in ایڈیٹوریل, پاکستان کی خبریں
0
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

گزشتہ روز قومی صحت سروسز (این ایچ ایس) کی جانب سے سگریٹ نوشی کرنے والے افراد پر ’ گناہ ٹیکس’ عائد کیے جانے کا اعلان کیا گیا جس کے بعد سے ٹوئٹر پر لفظ ‘گناہ’ کے حوالے سے نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

حکومت کی جانب سے ‘گناہ ٹیکس’ کے اعلان کے بعد سے سوشل میڈیا پر ایک طوفان پربا ہے لیکن ’گناہ ٹیکس‘ کی اصطلاح درحقیقت تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے متعارف نہیں کروائی گئی۔

بلومبرگ کے مطابق برطانیہ کی جانب سے 1643 میں شراب پر ایکسائز ٹیکس عائد کیا گیا تھا جسے ’سِن ٹیکس‘ کی سب سے پہلی مثال قرار دیا جاسکتا ہے۔

اسی مضمون کے مطابق امریکا میں شراب نوشی، تمباکو نوشی اور جوا کھیلنے کی طویل تاریخ ہے جس کا آغاز 1791 میں کیا گیا تھا۔

سِن ٹیکس (اسم)
امریکی آن لائن ڈکشنری ‘میریم ویبسٹر’ میں سِن ٹیکس کی تعریف کچھ یوں ہے ’یہ ٹیکس ان اشیا یا سرگرمیوں پر عائد کیا جائے جو گناہ یا نقصان دہ سمجھی جاتی ہوں, جیسا کہ تمباکو نوشی، شراب نوشی یا جوا کھیلنا۔’

ڈکشنری کے مطابق ’سِن ٹیکس‘ کی اصطلاح کے استعمال کے شواہد 1957 سے ملے ہیں۔

وہ ممالک جہاں ’گناہ ٹیکس‘ عائد ہے
وزارت قومی صحت سروسز کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اسد حفیظ نے ڈان کو بتایا کہ دنیا کے تقریبا 45 ممالک میں تمباکو اور شکر دار مشروبات پر ٹیکس عائد ہے، جن میں متحدہ عرب امارات اور برطانیہ بھی شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’گناہ ٹیکس ایک بین الاقوامی اصطلاح ہے جسے ان اشیا پر عائد کیا جاتا ہے جو معاشرے کے لیے نقصان دہ سمجھی جاتی ہیں، جیسے تمباکو، کینڈی، سافٹ ڈرنکس، فاسٹ فوڈز، کافی اور چینی۔

گزشتہ برس اکتوبر میں متحدہ عرب امارات نے سافٹ ڈرنکس اور سگریٹ پر پابندی عائد کردی تھی تاکہ نقصان دہ اشیا کے استعمال کو کم کیا جائے اور ریاستی آمدن کے نئے ذرائع متعارف کروائے جائیں۔

متحدہ عرب امارات میں کاربونیٹڈ اور میٹھے مشروبات پر 50 فیصد ٹیکس اور انرجی ٹیکس اور تمباکو کی مصنوعات پر 100 فیصد ٹیکس عائد کیے گئے تھے۔

ڈاکٹر اسد حفیظ کا کہنا تھا کہ ’تھائی لینڈ اور دیگر کئی ممالک میں ہیلتھ کیئر سروسز پر اسی طرح کے ٹیکسز عائد ہیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت میں گٹکا اور پان مصالحہ پر ’گناہ ٹیکس‘ عائد کیے گئے ہیں اور اس سے جمع ہونے والے پیسوں کو صحت کے شعبے میں خرچ کیا جاتا ہے، کیونکہ یہ مصنوعات بیماریاں پیدا کرتی ہیں جو قومی خزانے پر بوجھ کا باعث بنتی ہیں۔

کیا ‘گناہ ٹیکس’ رویے کو متاثر کرتا ہے؟
بلومبرگ کے مطابق عام طور پر ’گناہ ٹیکسز‘ رویوں میں حوصلہ شکنی کا باعث بنتے ہیں کیونکہ ’یہ کہا جاتا ہے کہ بعض رویوں سے بیرونی منفی تاثر پیدا ہوتے ہیں، جو معاشرے پر اضافی مالی بوجھ کا باعث بنتے ہیں‘۔

اس نظریے کے مطابق یہ منفی رویے معاشرے میں دیگر رویوں کے مقابلے میں زیادہ ٹیکس عائد کیے جانے کے مستحق ہیں۔

مضمون کے مطابق امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن، عالمی ادارہ صحت (ڈبلو ایچ او) اور مایو کلینک کے ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکسز رویے تبدیل کرنے اور صحت میں بہتری لانے کے لیے کافی اہم ہیں۔

بزنس انسائیڈر کے آرٹیکل کے مطابق تاہم ابھی کافی ثبوت نہیں ہیں کہ ایسے ٹیکسز ذیابیطس یا موٹاپے میں کمی کا باعث بنتے ہیں، بعض تحقیقات میں لوگوں کی خوراک میں چینی کی زیادہ مقدار اور ذیابیطس کے درمیان تعلق ہے۔

اسٹین فورڈ یونیورسٹی میں 2013 میں کی گئی تحقیق میں گزشتہ ایک دہائی میں 175 ممالک کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا جس کے مطابق عوام کی خوراک میں چینی کی زیادہ سطح کا تعلق ٹائپ 2 ذیابیطس کی بڑھتی ہوئی شرح سے ہے۔

دیگر تحقیقات میں بتایا گیا کہ موٹاپا بھی ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ بڑھادیتا ہے۔

2017 میں ایشین ڈیولپمنٹ بینک کی تحقیق میں بتایا گیا کہ میٹھے مشروبات پر عائد کیے گئے 20 فیصد ٹیکس کی وجہ سے چین میں موٹاپا اور وزن کی زیادتی میں 3 فیصد کمی آئی، اس کے ساتھ ہی دیہی علاقوں میں نوجوان افراد پر اچھے اثرات مرتب ہوئے۔

دی گارجین نے 2017 میں رپورٹ کیا کہ میکسیکو اور امریکا میں میٹھے مشروبات کی خریداری سے متعلق کیے گئے تجزیے کے مطابق ٹیکس متعارف کرنے کے پہلے سال میں ان مشروبات کی خریداری میں 5.5 فیصد کمی جبکہ دوسرے سال میں 9.7 فیصد کمی آئی، یعنی دو سال کے عرصے میں اوسطاً 7.6 فیصد کمی آئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ میکسیکو کی 70 فیصد سے زائد آبادی موٹاپے کا شکار ہے جس کی بڑی وجہ خوراک میں شامل چینی کا 70 فیصد حصہ میٹھے مشروبات پر مشتمل ہونا ہے۔

بشکریہ ڈان نیوز

Tags: AajKalAajkalnewsaajkalpkPakistanPTIٹوئٹر پر لفظ 'گناہ'سِن ٹیکسقومی صحت سروسز (این ایچ ایس)گناہ ٹیکس
ShareTweet
Previous Post

افغانستان میں پائیدار امن کے لئے سیاسی حل کے خواہش مند ہیں، عمران خان

Next Post

پریانکا کی شادی میں نریندرمودی کی شرکت

admin

admin

Next Post

پریانکا کی شادی میں نریندرمودی کی شرکت

Discussion about this post

تازہ ترین

سخت محنت کو اپنا شعار بنانا چاہتا ہوں تاکہ زندگی میں آگے بڑھ سکوں: محمد حارث

سخت محنت کو اپنا شعار بنانا چاہتا ہوں تاکہ زندگی میں آگے بڑھ سکوں: محمد حارث

مئی 22, 2022
عمران خان اگر ملک میں خانہ جنگی کروانا چاہتا ہیں تو یہ اس کی بھول ہے: وزیراعظم

عمران خان اگر ملک میں خانہ جنگی کروانا چاہتا ہیں تو یہ اس کی بھول ہے: وزیراعظم

مئی 22, 2022

ایڈیٹوریل

دیوار برلن کیوں بنی۔۔۔؟
ایڈیٹوریل

دیوار برلن کیوں بنی۔۔۔؟

مئی 18, 2022
گرمی کے موسم میں پہناوا کیسا ہوناچاہیے۔۔؟
ایڈیٹوریل

گرمی کے موسم میں پہناوا کیسا ہوناچاہیے۔۔؟

مئی 16, 2022
نظریاتی جنگ اور سوشل میڈیا
ایڈیٹوریل

نظریاتی جنگ اور سوشل میڈیا

مئی 6, 2022
رجیم چینج میچ
ایڈیٹوریل

رجیم چینج میچ

اپریل 25, 2022

مقبول ترین

  • قرآن کریم کے حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہیجڑا کیسے پیدا ہوتا ہے ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عیبوں پر پردہ ڈالنا کیوں ضروری ہے … ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اقبال کی شاعری میں تصورِ مردِ مومن

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • حیران کن خبر۔۔۔۔۔مرد نے بیٹی کو کیسے جنم دیا۔۔۔؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ضرور پڑھیں

فیس بک کا ہیک اکاؤنٹ کیسے بحال کیا جائے۔۔۔؟
سائنس و ایجادات

فیس بک کا ہیک اکاؤنٹ کیسے بحال کیا جائے۔۔۔؟

مئی 20, 2022
رشتوں کا تقدس ۔۔۔۔!
آج کل دین و دنیا

رشتوں کا تقدس ۔۔۔۔!

مئی 20, 2022
بالی ووڈ اداکاراؤں کا حقیقی زندگی میں ساس بہو کا رشتہ اور تعلقات کیسے ہیں۔۔؟
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکاراؤں کا حقیقی زندگی میں ساس بہو کا رشتہ اور تعلقات کیسے ہیں۔۔؟

مئی 19, 2022
دیوار برلن کیوں بنی۔۔۔؟
ایڈیٹوریل

دیوار برلن کیوں بنی۔۔۔؟

مئی 18, 2022
آج کل

اقسام

  • PSL
  • PSL
  • SMB-سوشل میڈیا بائٹس
  • Uncategorized
  • آج کل دین و دنیا
  • آج کل منٹو
  • آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
  • آج کل کا دسترخوان
  • آج کل کے لئے لکھیں
  • اداریہ
  • امریکہ
  • انتخابات 2018
  • اہم خبر
  • ای پیپر
  • ایڈیٹوریل
  • بریکنگ نیوز
  • بزمِ شاعری
  • بین الاقوامی
  • پاک فوج
  • پاکستان کی خبریں
  • تازہ ترین
  • تصاویر
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ستاروں کا حال
  • سلطنت عثمانیہ
  • سنہری قصے
  • سیاسی لوگ
  • شوبز
  • صحت
  • ضرور پڑھیں
  • قومی
  • کارٹون
  • کاروباری خبریں
  • کرکٹ
  • کھیلوں کی خبریں
  • محکمہ موسمیات
  • مزید
  • مشہور خبر
  • مقبول ترین
  • ورلڈ کپ 2019
  • ویڈیو

ٹیگز

AajKal Aajkalnews aajkalpk America Bollywood Election Imran Khan India international Islamabad Karachi Lahore Nawaz Sharif Pakistan PMLN PTI آج کا کارٹون آپ کا دن کیسا گزرے گا آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ افغانستان اپوزیشن بالی ووڈ بلاول بھٹو بھارت حکومت ستاروں کا احوال ستاروں کا حال ستارے سوشل میڈیا سپریم کورٹ شاہ محمود قریشی شہباز شریف شیخ رشید عثمان بزدار عمران خان فواد چوہدری مریم نواز نواز شریف وزیراعظم وزیراعظم عمران خان پاکستان پی ایس ایل کارٹون کراچی کورونا وائرس
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • PSL
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • PSL
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist