لاس اینجلس: امریکی اینی میٹڈ کامیڈی فلم "رالف بریکس دا انٹر نیٹ” رواں ہفتے بھی امریکی باکس آفس پر سرفہرست ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق والٹ ڈزنی کی اینی کامیڈی میٹڈ فلم "رالف بریکس دا انٹر نیٹ” نے نارتھ امریکی باکس آفس پرریلیز کے تیسرے ویک اینڈ پر 16.4 ملین ڈالر سے زیادہ کا بزنس کر کے دیگر فلموں کو مات دے دی ہے۔
جبکہ معمولی فرق کے ساتھ اینیمیٹڈ فلم "دا گرنچ” دوسرے نمبر پر ہے جس نے 15.2 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا۔
اس کے ساتھ راکی سیریز کی باکسنگ ڈرامہ فلم "کریڈ ٹو” بدستور تیسرے نمبر پراور فلم ” فنٹاسٹک بیسٹس: دا کرائمز آف گرنڈل والڈ” چوتھے نمبر پر ہے۔
Discussion about this post