چین چار سال قبل وفات پا جانے والے والدین کے ہاں بچے کی پیدائش

ایمبریوز

حادثے میں ہلاک جوڑے نے بچوں کی پیدائش کا مصنوعی طریقہ استعمال کرتے ہوئے اپنے ایمبریوز منجمد کروا لیے تھے

چین میں ایک ایسے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے اصل والدین چار سال قبل ایک حادثے میں انتقال کر گئے تھے اور اس کو جنم دینے والی خاتون اس کی سروگیٹ ( متبادل ماں) ہے۔ ہلاک ہونے والے جوڑے نے اس امید پر اپنے ایمبریوز منجمد کروا لیے تھے کہ وہ آئی وی ایف (بچوں کی پیدائش کا مصنوعی طریقہ) سے اولاد حاصل کر سکیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق  مرنے والے جوڑے کے والدین کے مابین قانونی جنگ کے بعد انھیں ان ایمبریوز کو استعمال کرنے کی اجازت ملی۔عدالت سے اجازت ملنے کے بعد دوسری مسئلہ اس وقت کھڑا ہوا جب یہ معلوم ہوا کے نانجنگ کا ہسپتال محفوظ کیے ہوئے ایمبریوز کو صرف اسی صورت میں نکالے گا اگر اس بات کا ثبوت ہو کہ کوئی دوسرا ہسپتال اسے محفوظ کرنے کے لیے تیار ہے۔

لیکن کیونکہ اس معاملے میں قانونی طور پر مکمل وضاحت نہیں ہے اس لیے چین میں کوئی اور ایسا ادارہ ڈھونڈنا دشوار تھا اور چین میں متبادل ماں کے ذریعے پیدائش غیر قانونی ہے اس لیے مسئلے کا واحد حل کے لیے ملک سے باہر دیکھنا ضروری تھا۔ مرنے والے جوڑے کے والدین نے  لاؤس میں متبادل ماؤں کے حوالے سے قائم ایک ایجنسی سے رابطہ کیا جہاں یہ کام قانونی ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  28th May 2018 - آج کا کارٹون

اپنا تبصرہ بھیجیں