عمران خان نے ملک کو درپیش مسائل کے حوالے سے کب آواز اٹھائی اور ان کے حل کیلئے کیا تجاویز پیش کی ہیں؟ رہنما (ن) لیگ

عمران خان

عمران خان سوشل میڈیا پر تووزیراعظم بن سکتے ہیں حقیقت میں انکا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا‘پی ٹی آئی والوں نے اتنی دھول اڑائی ہے کہ خود انکے اپنے چہرے ہی پہچان کے قابل نہیں رہے ‘میاں عثمان

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں عثمان کاکہنا ہے کہ عمران خان نے تو وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے کیلئے شیروانی بھی سلوا لی ہے ،لیکن گزشتہ انتخابات کی طرح اس بار بھی یہ الماری میں ہی لٹکی رہ جائے گی ،عمران خان اور ان کے گرد جمع ٹولے نے اتنی دھول اڑائی ہے کہ خود ان کے اپنے چہرے ہی پہچان کے قابل نہیں رہے ۔

loading...

گزشتہ روز پارٹی دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پاکستان اکیس کروڑ عوام کا ملک ہے اور عمران خان صاحب ریاست کے امور چلانا آپ جیسے غیر سنجیدہ لوگوں کا کام نہیں ۔انہوں نے کہا کہ قوم سوال کرتی ہے کہ عمران خان نے ملک کو درپیش مسائل کے حوالے سے کب آواز اٹھائی اور ان کے حل کیلئے کیا تجاویز پیش کی ہیں؟۔ پی ٹی آئی سربراہ کی سیاست صرف الزام تراشی اور دھول اڑاؤ پر مشتمل ہے، لیکن اس طرح کی سیاست پر ووٹ نہیں ملتے ۔انکا  مزید کہنا کہ عمران خان سوشل میڈیا پر تووزیراعظم بن سکتے ہیں لیکن حقیقت میں ان کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  وزیر اعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا پہلا اجلاس پیر کو طلب کرلیا

اپنا تبصرہ بھیجیں