عوام سمیت تما م مسلح اداروں نے مل کر دہشت گردی کو شکست دی، شہباز شریف

دہشت گردی

اسلام آباد:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے

تاہم قوم ٗ سیاستدانوں اور مسلح افواج نے مل کر ہر خطرے کا مقابلہ کیا ٗپاک فوج کے2009 میں سوات آپریشن ٗ2014 کے ضرب عضب اور موجودہ ردالفساد160آپریشن میں پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت ایک پیج پر ہے ٗ انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف ہمارا غیر متزلزل عزم مثالی ہے ٗپاکستان دہشت گردی سے باہر نکل کر عالمی طور معاشی طور پر آگے بڑھ رہا ہے اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان میں معیشت کو بہت فائدہ ہوگا ٗخطے میں پڑوسی ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے ٗافغانستان میں امن عمل کی بحالی ضروری ہے ٗ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کے بارے میں پاکستان میں مکمل اتفاق اور یکسوئی پائی جاتی ہے بھارت کیساتھ جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل چاہتے ہیں ۔

ہفتہ کو یہاں منعقدہ تقریب میں غیر ملکی سفارتکاروں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف ہمارا غیر متزلزل عزم مثالی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو بنیادی حقوق حاصل ہیں اور مکمل مذہبی آزادی کے ساتھ اپنے عقیدے کے مطابق عبادات کی ادائیگی کرتے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ اقلیتی برادری نہ صرف پاکستان سے والہانہ محبت اور عقیدت رکھتی ہے بلکہ ملک کی خوشحالی میں بھی شانہ بشانہ ساتھ دے رہی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ اپنے وسائل سے لڑی ہے اور دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں، جس نے اپنے ملک کی 2 لاکھ فوج دہشت گردی کے خلاف استعمال کی۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے ضرب عضب، رد الفساد اور دیگر کئی آپریشن شہروں اور سرحدی علاقوں میں شروع کیے اور ملک میں امن قائم کیا۔پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی سے باہر نکل کر عالمی طور معاشی طور پر آگے بڑھ رہا ہے اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان میں معیشت کو بہت فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ سی پیک خطے میں باہمی معاشی تعاون کی بہترین مثال ہے ٗضرورت کے وقت پاکستان کی مدد کرنے پر چین کے شکرگزار ہیں۔ شہبازشریف نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ وژن کے تحت دونوں ممالک اقتصادی ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہیں۔

مزید پڑھیں۔  نوازشریف نے جو کہا ایسا کچھ پاکستان کے ریکارڈ میں نہیں،رحمان ملک
loading...

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سی پیک کے تحت انرجی، مواصلات، پائپ لائنز، بندرگاہوں کی تعمیر اور دیگر شعبوں میں معاشی تعاون سے نئے افق وا ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پولیس، فوج، سیاسی جماعتوں نے اس جنگ میں ساتھ دیا اور ہم نے ملک میں امن قائم کیا اور آج پاکستان بہت محفوظ ملک ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عوام نے بھی بے پناہ قربانیاں دیں اور انہوں نے ریاست، عدلیہ، پارلیمان اور سیکیورٹی اداروں کو دہشت گردی کے خلاف متحد رہنے کے لیے حوصلہ پیدا کیا۔شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں کا ماخذ علامہ اقبال اور قائداعظم کے افکار ہیں ٗ پاکستان کو معتدل، اجتماعیت اور ترقی پسند ملک بنانے کے وژن پر عمل پیرا ہیں۔ شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان میں آئین کے تحت تمام شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں ٗہم ماضی کی طرف دیکھنے کی بجائے بہتر مستقبل کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ریکارڈ گواہ ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ عالمی برادری میں ذمہ دار ملک ہونے کے تقاضوں کو نبھایا ہے ٗپاکستان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی کنونشنز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کو ترجیح دی۔ شہبازشریف نے کہاکہ دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کی مسلح افواج نے شاندار خدمات سرانجام دیں ٗپاکستان کی خارجہ پالیسی قائداعظم کے متعین کردہ امن کے راستے پر استوار ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ خطے میں پڑوسی ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے ٗمیں سمجھتا ہوں کہ افغانستان میں امن عمل کی بحالی اشد ضروری ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں امن و استحکام افغانستان میں امن سے براہ راست منسلک ہے۔

مزید پڑھیں۔  گوجرانوالہ سیکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں کالج کا طالب علم قتل

انہوں نے کہاکہ ہم ہمسایہ ممالک کیساتھ معاشی علاقائی تعاون کی حمایت کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں اچھے مستقبل کے خواب کو پورا کرنے کیلئے اسلحے کی دوڑ کو گڈبائی کہنا ہوگا۔ شہبازشریف نے کہاکہ جنوبی ایشیا کی کثیر آبادی اسلحے کی دوڑ کی وجہ سے عدم استحکام اور معاشی مسائل کا شکار ہے۔ شہبازشریف نے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح پاک بھارت تعلقات کو امریکہ اور کینیڈا کے تعلقات کی مانند سہل اور رواں دیکھنا چاہتے تھے۔شہبازشریف نے کہاکہ دو خودمختار ہمسائے مساوات اور برابری کی بنیاد پر امن و استحکام سے زندگی بسر کریں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کے بارے میں پاکستان میں مکمل اتفاق اور یکسوئی پائی جاتی ہے ٗمقبوضہ کشمیر میں موجودہ حالات بے رحم ظلم و ستم کا ردعمل ہے ۔

شہبازشریف نے کہاکہ عورتوں اوربچوں سمیت کشمیریوں کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے سنگین جرائم کو عالمی برادری دیکھ رہی ہے ٗنہتے شہریوں کے خلاف طاقت کے ظالمانہ استعمال کی مثال نہیں ملتی۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم بھارت کیساتھ جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل چاہتے ہیں ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شمالی اورجنوبی کوریا کی تنازعات کا حل امن کیلئے سنجیدہ کوششوں کی کامیاب مثال ہے ۔شہبازشریف نے کہاکہ میں یہاں عالمی برادری کی توجہ کشمیر کے سلگتے ہوئے مسئلے کی طرف مبذول کروانا چاہتا ہوں ٗدونیوکلیئر پڑوسی ممالک کا امن و شانتی سے رہنامسئلہ کشمیر کے حل کیساتھ مشروط ہے ۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں