کنگنا رناوٹ جلد اسکرین پر کبڈی کے اکھاڑے میں اترتی نظر آئیں گی

کنگنا رناوٹ
loading...

مینٹل ہے کیا‘‘ کی شوٹنگ آئندہ ماہ مکمل ہوجائے گی، جس کے بعد کنگنا رناوٹ فلم ’منی کارنیکا‘ کا کچھ کام مکمل کریں گی

ممبئی : اداکارہ کنگنا رناوٹ کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ وہ جلد ہی اسکرین پر کبڈی کے اکھاڑے میں اترتی نظر آئیں گی۔

جی ہاں، آنے والی فلم ’منی کارنیکا‘ میں جھانسی کی رانی کے روپ میں نظر آنے والی کنگنا رناوٹ اب ایک اور فلم میں کبڈی کھیلتی نظر آئیں گی۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق کنگنا رناوٹ ہدایت کارہ ایشونی لیئر تیواری کی آنے والی اسپورٹس ڈرامہ فلم میں کبڈی کی کھلاڑی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم کا نام کیا ہوگا اور کیا یہ کسی بھارت کی کسی خاتون کبڈی کھلاڑی کی زندگی پر بنائی جا رہی ہے یا نہیں، تاہم اطلاعات ہیں کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس اکتوبر سے ہوجائے گا۔

فلم کی ٹیم کے قریبی ذرائع کے مطابق کنگنا رناوٹ آئندہ ماہ سے کبڈی کی تربیت بھی لیں گی اور انہیں قومی سطح پر کبڈی کھیلنے والی خاتون کھلاڑی ٹریننگ دیں گی۔یہ پہلا موقع ہوگا کہ کنگنا رناوٹ فلم میں اسپورٹس وومین کے روپ میں نظر آئیں گی۔

’منی کارنیکا‘ میں کنگنا رناوٹ جھانسی کی رانی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، ان کی اس فلم پر ابھی سے ہی تنازعات شروع ہوگئے ہیں۔

جھانسی کی رانی کے پیروکار ہندو افراد کا دعویٰ ہے کہ فلم میں جھانسی کی رانی کے متنازع مناظر شامل کیے گئے ہیں۔جھانسی کی رانی کے پیروکاروں کے مطابق ان کی رانی کو فلم میں مبینہ طور پر انگریز سے رومانس کرتے دکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں۔  ریحام خان کی داڑھی والی تصاویر کے بعد ماہرہ خان کی ’مونچھوں‘ والی تصویر دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں

تاہم دوسری جانب فلم کی ٹیم نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں غیر حقیقی قرار دیا ہے۔فلم کی ٹیم نے ’منی کارنیکا‘ کی ریلیز کی تاریخ کا حتمی اعلان نہیں کیا، تاہم امکان ہے کہ اسے رواں برس کے اختتام تک نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں