گرمیوں کا انمول تحفہ

اللہ تعا لیٰ

جیسا کے آپ جانتے ہیں اللہ تعا لیٰ نے ا نسان کو ہر وہ نعمت بخشی ہے جو اس کے لئے بہتر اور مفید ہے ۔

اللہ تعالیٰ نے انسان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا اگر ہم اللہ کی عطا کی ہوئی ایک نعمت کی اور تعریف فوائد پیش کرنے بیٹھ جائیں تو ہمارے پاس الفاظ ختم ہو جائیں گے لیکن فوائد ختم نہیں ہونگے۔ آج ہم اللہ تعالیٰ عطا کی ہوئی ایک نعمت کی تعریف اور فوائد پر روشنی ڈالنے کی کوشش کریں گے،

تربوز

Photo:Well-Being Secrets

تربوز گرمیوں کے موسم میں سب سے زیادہ کھایا جانے والا پھل ہے ،جو موسم گرما کے شروع ہوتے ہی مارکیٹوں میں ہر جگہ دستیاب ہوتا ہے اور جوں جوں گرمی میں شدت میں اضافہ ہوتا جاتاہے تربوز کا استعمال بڑھتا جاتاہے ۔ تربوز ایک ذائقہ دار پھل ہے ۔لوگوں اسے بے انتہا پسند کرتے ہیں۔

تربوز کے چند فوائد

گرمیوں کے دنوں میں تربوز کااستعمال گرمی کی شدت کو دور کرتاہے ۔ اور بے شمار موذی امراض کو پیدا ہونے سے بھی روکتا ہے۔ہیلتھ جرنل ’ہیلتھ لائن‘ میں شائع مضمون کے تربوز میں 92 فیصد پانی موجود ہوتا ہے، جس وجہ سے یہ انسانی صحت کے لیے بہترین اور مُیسر غذا ہے۔

جلدی ماہرین کا کہنا ہے کہ تربوز کے استعمال سے چہرے کی جلد تروتازہ رہتی ہے اور داغ دھبے بھی کافی حد تک کم ہوجاتے ہیں۔

تربوز کے استعمال سے خون کی گرمی ختم ہوجاتی ہے،اور ٹائیفائیڈ میں بہترین غذا ہے ۔
Photo: www.tazamart.pk

تربوز پیشاب کی روانی کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے مگر گردوں پر بوجھ نہیں ڈالتا۔ اسی طرح یہ پھل جگر کے افعال جیسے امونیا کے اخراج میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے جس میں خرابی کی صورت میں اضافی سیال مواد بڑھتا ہے اور گردوں پر دباؤبڑھ جاتا ہے۔

مزید پڑھیں۔  پاکستانی عوام کو بھارتی کی بربریت کے خلاف پرزوراحتجاج کرنا چاہیے، فضل الرحمان

گرمیوں میں انسان کو پانی کی پیاس زیادہ لگتی ہے، تاہم سخت گرمی کے باعث زیادہ مقدار میں پانی پینے کے باوجود انسانی جسم میں پانی کی کمی رہ جاتی ہے۔لیکن ماہرین صحت کے مطابق تربوز میں ایسی جزیات پائی جاتی ہیں، جو نہ صرف گرمی کم کرنے میں مدد دیتی ہیں، بلکہ وہ انسانی جسم میں پانی کی نمکیات کو بھی کنٹرول کرتی ہیں۔

Photo:Brit + Co

تربوز میں کینسر کو پیدا ہونے سے روکنے والی ’لائکو پین‘ نامی جزیات پائی جاتی ہیں۔لائکو پین خصوصیات کے باعث تربوز کینسر کی چند اقسام کو پیدا ہونے سے روکنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔تربوز نہ صرف گرمی اور انسانی جسم میں پانی کی نمکیات کو ختم کرنے میں مددگار ہوتا ہے، بلکہ اس میں شامل خصوصی جزیات تیزابیت اور اسٹریس کو بھی ختم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔جگر اور گردوں کے لیے بے حد مفیدہے۔

تربوز میں پاک ،سوڈیم کی بہت سی مقدار پائی جاتی ہے ، جوکولیسٹرول میں کمی پیدا کرتا ہے اور وٹامن اے پیدا کرنے کا بہتر ین ذریعہ ہے۔

نوٹ: تربوزکو ٹھنڈا کرنے کے بعد استعمال کرنا چاہیئے اور ایسے کھانے کے بعد پانی پینے سے گریز کرنا چاہیے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں