دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

لاہور: تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ؤکی صورت حال
حسب ذیل رہی،دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد166400کیوسک اور اخرج 112100 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرآمد85300 کیوسک اور اخراج85300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد40000کیوسک اور اخراج20000 کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد 54800کیوسک اور اخراج31100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔جناح بیراج آمد177100کیوسک اور اخراج 171200کیوسک،چشمہ آمد173100کیوسک اوراخراج 179000کیوسک، تونسہ آمد138800کیوسک اور اخراج122300 کیوسک، پنجند آمد3700 کیوسک، اور اخراج صفر کیوسک،گدو بیراج آمد68900 کیوسک اور اخراج 56500 کیوسک، سکھر بیراج آمد43700 کیوسک اور اخراج14100 جبکہ کوٹری بیراج آمد7000 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک رہا ۔تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،پانی کی موجودہ سطح1445.70 فٹ۔

پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ1.175 ملین ایکڑ فٹ رہا۔منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1109.60 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.490ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 644.70فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.117 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ؤکی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل منگل کی صبح 6 بجے کی ہے۔

مزید پڑھیں۔  فلم سات دن محبت ان کا دوسرا گانا ریلیز کردیا گیا

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں