میوزیم میں انوشکا شرما کا بولنے والا مجسمہ رکھنے کا فیصلہ

loading...

میوزیم میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، ایشوریا رائے، کرینہ کپور اور کترینہ کیف کے مجسمے بھی موجود ہیں
میں وہ پہلی بھارتی اداکارہ ہوں گی جن کا بات چیت کرنیوالا مجسمہ اس مشہور میوزیم میں سجایا جائیگا،انوشکا

ممبئی : بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما ایک کے بعد ایک کامیاب فلم کے ساتھ بولی وڈ میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں اور اب مقبول مادام تساؤ میوزیم میں اداکارہ کا مجسمہ رکھنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے، لیکن اس مجسمے کی ایک اور خاص بات بھی ہے۔

رپورٹس کی معلومات کے  مطابق سنگاپور میں موجود مادام تساؤ میوزیم میں انوشکا شرما کا بولتا ہوا مجسمہ رکھا جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور وہ پہلی بھارتی اداکارہ ہوں گی جن کا بات چیت کرنے والا مجسمہ اس مشہور میوزیم میں سجایا جائے گا۔اس میوزیم میں ابھی تک اوپرا ونفری، کرسٹیانو رونالڈو اور لیوس ہیملٹن جیسی شخصیات کے بولتے ہوئے مجسمے رکھے گئے ہیں۔

ذرائع کی معلوما ت کے  مطابق مادام تساؤ میوزیم انوشکا شرما کے ساتھ کام کرنے پر بیحد پرجوش ہے۔ان کا ماننا ہے کہ انوشکا کے بولتے ہوئے مجسمے سے بولی وڈ کے مداح بڑی تعداد میں یہاں آئیں گے۔اس مجسمے کے ذریعے انوشکا شرما کے مداح ان سے بات چیت کرسکیں گے۔

یاد رہے کہ مادام تساؤ میوزیم میں بولی وڈ اسٹارز امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، ایشوریا رائے، کرینہ کپور اور کترینہ کیف کے مجسمے بھی موجود ہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  عمران خان پر کئی سالوں پہلے کی گئی پہلی پیشنگوئی سچ ہوئی جو افسوسناک ہے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں