کترینہ کیف کو کینیڈا میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا

کترینہ کیف کو کینیڈا میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا
loading...

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کو کینیڈا میں مداحوں کے ساتھ سیلفی نہ بنانا مہنگا پڑگیا

کینیڈا: کترینہ ان دنوں سلمان خان کے ساتھ ’دبنگ ٹورز‘ پر کینیڈا میں موجود ہیں جہاں انہیں کئی شوز میں پرفارم کرنا ہے۔

بھارتی میڈیا کی معولومات کے مطابق کترینہ کیف کینیڈا میں شاپنگ کرکے واپس روانہ ہونے کے لیے گاڑی کی طرف جانے لگیں تو وہاں موجود مداحوں نے ان کے ساتھ تصویریں بنانے کی ضد کی تاہم اداکارہ نے انکار کردیا۔

مداحوں کو کترینہ کیف کا انکار پسند نہیں آیا تو انہوں نے ان پر  جملے بازی شروع کردیے اور کہا کہ ’ہم سلمان خان کے مداح ہیں اور انہیں دیکھنے کے لیے یہاں آئے ہیں‘۔ لوگوں نے  یہ بھی کہا کہ کترینہ کو اپنا رویہ درست کرنے کی ضرورت ہے۔

اس جملے بازی پر کترینہ غصے میں آگئیں اور رک کر مداحوں کو جواب دینے لگیں۔ کترینہ نے کہا کہ وہ بہت زیادہ تھکی ہوئی ہیں اس لیے سب کے ساتھ تصویر نہیں بناسکتیں۔

واضح رہے سلمان خان کے ’دبنگ ٹورز‘ میں سوناکشی سنہا، کترینہ کیف، جیکولین فرنینڈس، ڈیزی شاہ سمیت کئی اداکار شامل ہیں جنہوں نے پہلے امریکا کے کئی شہروں میں شوز کیے اور اب کینیڈا میں پرفارم کررہے ہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  امریکی سفارتخانہ آئندہ ہفتے یروشلم منتقل کر دیا جائے گا، سڑکوں پر سائن بورڈ لگا دیے گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں