اداکارہ میرا مناسب وقت میں شادی کر لیتی تو اس وقت انکے بچے بھی جوان ہوتے،مائرہ خان

اداکارہ میرا مناسب وقت میں شادی کر لیتی تو اس وقت انکے بچے بھی جوان ہوتے،مائرہ خان
loading...

میرا سے کوئی ذاتی عداوت نہیں ، بس وہ میرے کام سے خائف رہتی ہیں حالانکہ میں نے ہمیشہ ان کی عزت کی 

لاہور : اداکارہ مائرہ خان کا کہنا ہے کہ اداکارہ میرا اگر مناسب وقت میں شادی کر لیتی تو اس وقت ان کے بچے بھی جوان ہوتے۔ ماہرہ خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میرا فلم انڈسٹری کی سینئر اداکار ہ ہیں اور میں بچپن سے ان کی اداکاری دیکھتی آرہی ہیں ۔ مگر فلموں میں اداکاری سے زیادہ میرانے سکینڈلز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی ،وہ کبھی عمران خان سے نام منسوب کرتی ہیں ، کبھی مفتی عبدالقوی اور کبھی کیپٹن نوید سمیت دیگر لوگوں کے ساتھ نام لگا کر سستی شہرت حاصل کرنے کے بہانے ڈھونڈتی ہیں ۔

مائرہ خان نے کہاکہ اگر میرا جوانی میں شادی کر لیتی تو اس وقت ان کے بچے بھی جوان ہوتے جو آج فلم انڈسٹری میں ان کا خلا پر کر رہے ہوتے۔  میرا سے کوئی ذاتی عداوت نہیں ، بس وہ میرے کام سے خائف رہتی ہیں حالانکہ میں نے ہمیشہ ان کی عزت کی اور آج بھی ان کو عزت و احترام کا درجہ دیتی ہوں ۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں