مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی گرفتاریاں غیر قانونی ہیں، شہبازشریف

حلقہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے صوبہ بھر میں رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں پر نگران وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کو خط لکھ دیا ۔

شہباز شریف نے خط میں کہا ہے کہ لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی گرفتاریاں غیر قانونی ہیں، انتظامیہ کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کارکنوں کو گرفتار ی کے علاوہ جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل بھیج دیا گیا ہے ۔

انہوں نے خط میں کہاکہ لیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، ہمارے 169ورکرز کو کوٹ لکھپت جیل بھیجا جا چکا ہے، ہمیں انتخابی مہم چلانے سے روکنے کے لیے منفی ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں، منفی ہتھکنڈوں سے الیکشن کو متنازع بنایا جا رہا ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنے رہنماؤں اور کارکنوں کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کرتی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ میں چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس سپریم کو رٹ کو بھی یہ خط ارسال کر رہا ہوں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  نواز شریف اور شہباز شریف جلد وطن واپس آکر انتخابی مہم میں حصہ لیں گے ، ‘ احسن اقبال

اپنا تبصرہ بھیجیں