الیکشن کمیشن آف پاکستان کا 25 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

الیکشن کمیشن
loading...

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ایسی پی) نے عام انتخابات کے لیے 25 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن نے یہ اعلان آئین کے آرٹیکل 218 اور الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 4 اور 8 ’سی‘ کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ 25 جولائی کو عام تعطیل کا مقصد عوام کو ووٹ کاسٹ میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ دارالحکومت اسلام آباد اور ملک کے چاروں صوبوں میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لیے 25 جولائی کو انتخابات شیڈول ہیں۔انتخابات کا دن قریب آتے ہی مختلف جماعتوں کی مہم میں بھی تیزی آگئی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ انتخابی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔الیکشن کمیشن نے پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے ان افسران کو 23 جولائی سے 27 تک کے لیے فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کر دیئے ہیں، جو پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہرسیکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تعینات کیے جائیں گے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ سے خام مال مہنگا ،صنعتی شعبہ متاثر ہوگا‘شہباز اسلم

اپنا تبصرہ بھیجیں