نواز شریف کا فقید المثال استقبال ہوگا، مریم اورنگزیب

فقید المثال

لاہور :پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 13جولائی کو مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا فقید المثال استقبال ہوگا‘ شہباز شریف اظہار یکجہتی مارچ کی قیادت کرینگے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ شہباز شریف اظہار یکجہتی مارچ کی قیادت کرینگے۔ قائد نواز شریف کا فقید المثال استقبال ہوگا۔

loading...

اظہار یکجہتی مارچ بعد نماز جمعہ مسجد لوہاری سے روانہ ہوگا ٗاظہار یکجہتی مارچ میں شرکت کے لئے لوگ (آج) جمعہ کو مسلم مسجد لوہاری پہنچیں ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے قائدنواز شریف کا استقبال کرنا ہمارا حق ہے ،میاں نواز شریف سزاؤں سے گھبرانے والے نہیں اور ان کے خلاف ایک ڈھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ،

یہ فیصلہ گزشتہ فیصلوں کا تسلسل تھا،عوام 25جولائی کو کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ (ن)کو ووٹ دیں گے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  جانیےجی میل کانفیڈنشنل موڈ موبائل فون پر کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں