نواز شریف کو ایئرپورٹ لینے جانیوالوں اور گدھوں میں کوئی فرق نہیں، عمران خان

عمران خان
loading...

نارووال: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے ہمارا مقابلہ مافیا سے ہے،اب پاکستان کے عوام میں شعور بیدار ہو گیا ہے قانون کی بالادستی سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں،نارووال میں جلسے سے خطاب

نارووال :  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو ایئرپورٹ لینے جانیوالوں اور گدھوں میں کوئی فرق نہیں۔ نارووال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم پچیس جولائی کو باہر نکلے، شریف خاندان تیس سال سے پنجاب میں حکومت کر رہا ہے یہ لاہور میں ایک بھی ایسا ہسپتال نہیں بنا سکے جہاں انکا علاج ہو سکے۔

عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف ڈرامے باز ، نواز شریف نے تین سو ارب روپے چوری کئے اور اب نواز شریف نے کارکنوں کو ایئرپورٹ پہنچنے کا کہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ایئرپورٹ لینے جانیوالوں اور گدھوں میں کوئی فرق نہیں،بیوقوف لوگ نواز شریف کے استقبال کیلئے ایئر پورٹ پہنچیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کیا لیگی کارکن قوم کا پیسہ چوری کرنے والے کا استقبال کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ اچھے اور برے کی تمیز رکھنے والے ایک قوم کی مانند ہیں اخلاقیات ہی قوم کو اوپر لے کر جاتی ہیں جس قوم میں انصاف ہو وہ آگے بڑھتی ہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  شام کے صوبے ادلب میں افطاری کے وقت روسی طیاروں کی وحشیانہ بمباری میں 44 افراد جاں بحق

اپنا تبصرہ بھیجیں