(12-08-2018)آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آج کا دن کیسا گزرے گا؟
loading...
علی زنجانی
برج حمل
 اگست12   اتوار۔ ایسا کوئی بھی وعدہ نہ کریں جو پورانہ کر سکیں اور شرمندگی اٹھانا پڑے۔ سفر سے زندگی کی نئی راہیں کھل سکیں گی۔ طالب علموں کیلئے یہ ہفتہ کافی دشوار ثابت ہوگا۔ 
برج ثور
 اگست12    اتوار۔ مالی مسائل جلد حل ہو سکیں گے۔ عزیز و اقارب کا تعاون حاصل ہو سکے گا۔ کاروباری لحاظ سے یہ ماہ بہت اچھا ثابت ہوگا۔ دوست اور گھریلو افراد تعاون کریں گے۔ صحت بہتر رہے گی۔
 
برج جوزا
 اگست12   اتوار۔ عزیز و اقارب کے تعاون سے گھریلو مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔ ارد گرد کے معاملات پر گہری نظر رکھئے۔ وقت کی قدر کرتے ہوئے فضولیات سے پرہیز کریں۔ 
 
برج سرطان
 اگست12 اتوار۔ اجنبی افراد سے محتاط رہیں ۔ کام بہتر طور پر چل سکے گا۔ سرکاری ملازمین کی ترقی کا امکان ہے۔ شراکتی کاروبار منافع بخش رہیں گے۔ نیا کاروبار شروع کرنے کے متعلق سوچ سکتے ہیں۔
 
برج اسد
 اگست12     اتوار۔ بیرون ملک مقیم دوست احباب ‘ رشتہ دار رابطہ کر سکتے ہیں جس سے مالی فوائد ممکن ہوں گے۔ آپ دماغ سے زیادہ دِل کے فیصلوں پر عمل کریں گے۔ شراکتی کام منافع بخش رہیں گے۔
 
برج سنبلہ
 اگست12  اتوار۔ نصیب یاوری کرنے سے بہت سے بگڑے ہوئے کام بن جائیں گے اور کاروباری سفر فائدہ مند رہے گا۔ روحانیت کے شوق کو فروغ حاصل ہوگا۔ صحت بہتر رہے گی۔ 
 
برج میزان
 اگست12  اتوار۔ ملازم پیشہ افراد سیر و سیاحت کا پروگرام بنا سکیں گے۔ شخصیت میں نکھار کے ساتھ سچ میں بھی پختگی آئے گی جو کہ فائدہ مند ہوگی۔ صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ لہٰذا خوراک کا خاص خیال رکھیں۔
 
برج عقرب
 اگست12  اتوار۔ بعض خیالات کو عمل شکل دے سکیں گے۔ شراکتی امور منافع بخش رہیں گے۔ دوسروں سے لڑنے کی کوشش نہ کریں۔ دوستوں کیساتھ اجتماعی پارٹی کا اہتمام ہو سکے گا۔
 
برج قوس
 اگست12 اتوار۔ زیادہ غصہ ذہنی دبائو اور ٹینشن نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ نئی سرمایہ کاری کا رجحان ہوگا۔ اس دوران حاضر دماغی سے کام لیں۔ حالات ملے جلے ہونگے۔ دوسروں کے ساتھ رابطہ قائم رہے گا۔ 
برج جدی
 اگست12 اتوار۔ کامیابی کا عنصر غالب رہے گا۔ بیرون ملک مقیم رشتے داروں سے رابطہ رہے گا۔ دوسروں کو اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کر سکیں کے۔ دوست کے ساتھ مل کر پارٹی وغیرہ کا اہتمام کر سکیں کے۔ 
 
برج دلو
 اگست12   اتوار۔ قریبی عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر ہونگے۔ شریک کارکے ساتھ تعلقات احتیاط طلب ہونگے۔ قانونی چارہ جوئی سے اجتناب کریں۔ کاروباری ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  کسی سے ڈرتے نہیں ،مجبوری ہے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا ٗجہانگیر ترین

اپنا تبصرہ بھیجیں