ن لیگی کارکن غم سے نڈھال‘ دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ..

کلثوم نواز
loading...

لاہور: سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبرپرکارکن غم سے نڈھال ہو گئے ،پارٹی سے دیرینہ وابستگی رکھنے والے مرد و خواتین کارکن انتقال کی خبر سن کر دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ۔ انتقال کی اطلاع آنے پر پارٹی کارکنوں کی جانب سے تصدیق کیلئے ایک دوسرے کو فون کیے گئے اور اس دوران کارکن روتے بھی رہے ۔ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر پر کارکن مختلف مقامات پر جمع ہو گئے اور ایک دوسرے سے گلے لگ کر اور دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ۔ علاوہ ازیں پارٹی رہنما بھی بیگم کلثوم نواز کے انتقال پرافسردہ نظر آئے ۔ اس موقع پر بیگم کلثوم نواز کی آمریت کے دور میں لازوال جدوجہد کو یاد کیا جاتا رہا ۔( این این آئی)

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے ڈاکٹریاسمین راشد کا نام زیر غور

اپنا تبصرہ بھیجیں