شہباز شریف لندن روانگی کے لیے ایئرپورٹ پہنچ گئے

شہباز شریف
loading...

لاہور : مسلم نواز کے صدر شہباز شریف برطانیہ روانگی کے لیے ایئرپورٹ پہنچ گئے ہیں، شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی لے کر جمعے کو پاکستان پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق طویل علالت کے بعد انتقال کرجانے والی سابق خاتون اوّل بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی لینے کے لیے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف لندن روانگی کے لیے ایئرپورٹ پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف آج صبح غیر ملکی ایئر لائن کی پروازسے برطانیہ روانہ ہوں گے، شہباز شریف پرواز کیو آر 629 سے براستہ دوحہ برطانیہ روانہ ہوں گے۔

مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف لندن سے سابق صدر مسلم لیگ (ن) کلثوم نواز کی میت لے کر وطن واپس لوٹیں گے، شہباز شریف جمعے کو برطانیہ سے وطن واپس پہنچیں گے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  عمران خان، اُتاوّلی قوم اور نوبیاہتا جوڑا۔ نوید نسیم

اپنا تبصرہ بھیجیں