سی پیک پاکستان کا اقتصادی مستقبل ہے، سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہو گا، آرمی چیف

سی پیک

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کا اقتصادی مستقبل ہے، اس کی سیکیورٹی پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے چین کے سفیر سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی اور علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر چینی سفیر نے چینی وزیر خارجہ کے کامیاب دورے اور سی پیک کے لیے پاکستان میں حمایت کو سراہا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ کے معروف اقتصادی جریدے فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کی نئی حکومت چین کے ساتھ سی پیک معاہدے پر نظرِ ثانی پر غور کر رہی ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  کالاباغ ڈیم پر صوبوں اور بہت سے لوگوں کو اعتراضات ہیں، بلاول بھٹو

اپنا تبصرہ بھیجیں