آئی ایم ایف کو بھیجی جانے والی درخواست میں امریکا رکاوٹ نہیں ڈالے گا، فواد چوہدری

فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ امریکا، پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کو بیل آؤٹ پیکج کے لیے بھیجی جانے والی درخواست میں رکاوٹ نہیں ڈالے گا۔

فواد چوہدری کے مطابق امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو نے گزشتہ ہفتے اپنے دورہ پاکستان کے دوران اس بات کی یقین دہانی کروائی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جولائی میں مائیک پومپیو نے بیان دیا تھا کہ امریکا کو آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو قرضے دینے پر سخت تحفظات ہیں، کیونکہ امکان ہے کہ پاکستان یہ رقم چینی قرضوں کی ادائیگی کے لیے استعمال کرے گا۔

loading...

اس بیان کے بعد اسلام آباد میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی کیونکہ ملک کو درپیش معاشی بحران کے سبب پاکستان کے پاس اپنے زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ مائیک پومپیو کے دورہ پاکستان سے قبل دونوں ممالک کے تعلقات میں دراڑ پیدا ہوچکی تھی، تاہم ان کے دورے کے بعد کئی چیزیں ٹھیک ہوگئی ہیں اور تعلقات کو ایک نئی جہت ملی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی سیکریٹری نے پاکستان کو اس بات کا بھی یقین دلایا کہ اگر پاکستان کسی بھی قسم کے مالی تعاون کے لیے آئی ایم ایف سے رجوع کرے گا تو امریکا اس کی مخالفت نہیں کرے گا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کو میڈیا پر اختلافی باتیں نہیں کرنی چاہئیں ٗجہانگیر ترین

اپنا تبصرہ بھیجیں