صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

عارف علوی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، وہ مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے والے ملک کے نویں صدر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اپنا پہلا خطاب کریں گے، جس کے ساتھ ہی نئے پارلیمانی سال کا آغاز ہو جائے گا، صدر مملکت پارلیمنٹ کو گائیڈ لائن دیں گے۔

loading...

عارف علوی مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے والے نوویں صدر ہوں گے۔

اُن سے قبل آٹھ سابق صدور ستائیس مرتبہ خطاب کر چکے ہیں، آصف زرداری اب تک واحد صدر ہیں، جنہیں سب سے زیادہ چھ مرتبہ مشترکہ اجلاس سے خطاب کا اعزازحاصل ہے۔

ضیاء الحق اور غلام اسحاق خان نے پانچ پانچ بار، ممنون حسین اور فاروق لغاری نے تین تین مرتبہ ، رفیق تارڑ نے دو جبکہ پرویز مشرف اوروسیم سجاد نے ایک ایک مرتبہ مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  آشیانہ سکیم اوراگر کسی اورمنصوبے میں میرے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہوجائے تو جو چاہے سزا دے دینا

اپنا تبصرہ بھیجیں