خواجہ سراؤں کے لیے مخصوص تعلیمی ادارے سے پہلے بیچ کی تعلیم مکمل

خواجہ

لاہور:  رواں برس لاہور میں کھولے گئے خواجہ سرا کمیونٹی کے اسکول و کالج سے پہلے بیچ نے تعلیم مکمل کرلی۔

لاہور کے معروف علاقے ماڈل ٹاؤن میں ایک سماجی تنظیم کی جانب سے کھولے گئے دی جینڈر گارڈین میں ٹرانس جینڈر افراد کو پرائمری سے لیکر 12 جماعت تک مفت تعلیم دی جاتی ہے۔

علاوہ ازیں اسی کالج و اسکول کی جانب سے خواجہ سرا کمیونٹی کو تربیتی کورسز بھی مفت کرائے جاتے ہیں۔

خواجہ سرا کمیونٹی کے افراد کو باعزت نوکریاں حاصل کرنے اور معاشرے کا اہم فرد بنانے کے لیے اسکول و کالج کی جانب سے انہیں نہ صرف قانونی تعلیم دی جاتی ہے، بلکہ انہیں ضرورت پڑنے پر قانونی و مالی مدد بھی فراہم کی جاتی ہے۔

دی جینڈر گارڈین کے پہلے بیچ کی جانب سے تربیتی شارٹ کورسز کی تکمیل کے بعد انہیں سرٹیفکیٹ دیئے جانے کی تقریب منعقد کی گئی۔

loading...

تقریب میں پاکستان کی پہلی خواجہ سراء اداکارہ کامی سڈ، سماجی تنظیم اخوت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد ثاقب اور معروف گلوکار ابرار الحق سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ٹرانس جینڈر طلبہ کی جانب سے تربیتی کورسز مکمل کرنے کے بعد تقریب میں انہیں سرٹیفکیٹ دیے گئے۔

مجموعی طور پر پہلے بیچ میں 17 طلبہ نے انگریزی زبان سیکھنے، بیوٹیشن، کوکنگ اور اسٹیچنگ سمیت دیگر کورسز کیے۔

تقریب کے دوران جہاں کورسز مکمل کرنے والے تمام طلبہ کو سرٹیفکیٹ دیئے گئے، وہیں گلوکار ابرار الحق نے اپنی آواز کا جادو بھی جگایا۔

علاوہ ازیں تقریب میں اخوت کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب نے یہ اعلان بھی کیا کہ ان کی تنظیم اپنا کاروبار شروع کرنے والے خواجہ سرا طلبہ کو آسان شرائط پر قرضے بھی فراہم کرے گی۔

مزید پڑھیں۔  سعودی عرب، پانچ ریال میں پریشر ککر، دکان کے باہر بھگدڑ سے تین خواتین بے ہوش ہو گئیں

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سرا اداکارہ کامی سڈ نے اپنی کمیونٹی پر فخر کرتے ہوئے کہا کہ آج ان کی برادری کے لوگ بھی معاشرے کے دیگر طلبہ کی طرح ہوگئے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں