الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کی رجسٹریشن منسوخی کی درخواستیں مسترد کردیں

الیکشن کمیشن
loading...

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کی رجسٹریشن منسوخی سے متعلق درخواستیں مسترد کردیں، الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سے نوازکا نام نہیں ہٹے گا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا اور دیگر افراد کی جانب سے الیکشن کمیشن میں درخواستیں دائر کی گئی تھیں جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) نوازشریف کے نام سے رجسٹریشن ہے۔

عدالت نوازشریف کو نااہل قرار دے چکی ہیں، لہٰذا مسلم لیگ ن کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے۔

الیکشن کمیشن نے دلائل مکمل ہونے پر10 ستمبر کو ن لیگ کی رجسٹریشن منسوخی سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، الیکشن کمیشن نے متفقہ طور پر چاروں درخواستیں مسترد کردیں، الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سے نوازکا نام نہیں ہٹے گا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  عدالت نے سعد رفیق کو ایک ماہ میں جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی

اپنا تبصرہ بھیجیں