بیگم کلثوم نواز کا انتقال: آزاد کشمیر حکومت کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

راجہ فاروق حیدر

مظفر آباد: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی زیر صدارت آزاد کشمیر کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

loading...

 کابینہ نے کلثوم نواز کی جمہوری جدوجہد کو سراہا اور آمریت کے خلاف ان کی جدوجہد کو سلام پیش کیا۔

کابینہ میں قرارداد بھی پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ کشمیری قوم غم کی اس گھڑی میں نواز شریف کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز انتقال کر گئیں تھیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پرویز مشرف کو آخری مہلت، ‘چیف جسٹس ثاقب نثار

اپنا تبصرہ بھیجیں