ڈیم فنڈ کے لیے کسی کو غیر قانونی کام کرنےکی اجازت نہیں دیں گے، چیف جسٹس

چیف جسٹس
loading...

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہےکہ یہ تاثر غلط ہے کہ کسی کو ڈیم فنڈ کے لیے غیر قانونی کام کی اجازت دیں گے۔

سپریم کورٹ میں چک شہزاد ایگری فارم ہاؤس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ فنڈ سپریم کورٹ کے نام پر ہے، اس کے نام پر کوئی قبضہ نہیں کرسکتا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ دیا میربھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کا نام تبدیل نہیں کرنے دے گی، ڈیم فنڈ کی ضامن سپریم کورٹ ہے، فنڈ پر کسی کو قبضے کی اجازت نہیں دیں گے۔

واضح رہےکہ چیف جسٹس پاکستان نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈ قائم کیا ہے جسے سپریم کورٹ فنڈ کا نام دیا گیا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان نے بھی قوم سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  حکومت انتخابات کے بروقت انعقاد کیلئے پرعزم ہے، جسٹس ناصرالملک

اپنا تبصرہ بھیجیں