نوازشریف اور جہانگیر ترین تا حیات نااہل قرار، جو شخص صادق اور امین نہ ہو اسے آئین تاحیات نااہل قرار دیتا ہے،سپریم کورٹ

نواز شریف
Loading...

 سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت ارکان پارلیمنٹ کی نااہلی کی مدت کی تشریح سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا، جس کے تحت یہ نااہلی تاحیات ہوگی۔

آج جسٹس عمر عطا بندیال نے محفوظ کیا گیا فیصلہ پڑھ کر سنایا عدالتی فیصلے میں کہا گہا کہ ‘جو شخص صادق اور امین نہ ہو اسے آئین تاحیات نااہل قرار دیتا ہے۔ اس لیے 62 ون ایف کے تحت نا اہل ارکان پارلیمنٹ کی جن میں جہانگیر ترین اور نواز شریف شامل ہیں کی نااہلی تاحیات ہوگی۔

loading...

یاد رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید شیخ، جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل 5 رکنی لارجر بنچ نے مذکورہ کیس کی 10 سماعتوں کے بعد 14 فروری 2018 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ جس کا فیصلہ آج سنایا گیا ہے۔

(Visited 23 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں