آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ٹیم کیلئے فہیم اشرف کے نام پر اتفاق

فہیم اشرف

پاکستان کیلئے 8 ون ڈے اور 10 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے فہیم اشرف نے پاکستان سپر لیگ2018ء میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی تھی

لاہور :قصور سے تعلق رکھنے والے 24سالہ فاسٹ بولر فہیم اشرف کو آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف میچز کیلئے پاکستان کی ٹیم ٹیم میں شامل کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔فہیم اشرف نے 12 جون2017ء کو کارڈف میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں سری لنکا کے خلاف پہلا ون ڈے کھیلا تھا اور اب وہ پہلی بار قومی ٹیسٹ ٹیم کیلئے منتخب ہونگے ۔

پاکستان کیلئے 8 ون ڈے اور 10 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے فہیم اشرف نے پاکستان سپر لیگ2018ء میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی تھی اور 18 وکٹوں کے ساتھ ٹورنامنٹ کے بہترین بولر ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر فہیم اشرف کو ٹیسٹ ٹیم میں بطور آل راؤنڈر موقع دینے کے خواہش مند ہیں اور اس تناظر میں اطلاعات ہیں کہ آئرلینڈ اور انگلینڈ میں اس سال کھیلے جانے والے تین ٹیسٹ میچوں کے لئے منتخب پانچ فاسٹ بولرز میں فہیم اشرف بھی شامل ہوں گے۔

دیگر 4 فاسٹ بولرز میں محمد عباس، محمد عامر، راحت علی اور حسن علی شامل ہوں گے۔فہیم اشرف نے اکتوبر 2013ء میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا تھا،جہاں 34فرسٹ کلاس مقابلوں میں بطور بیٹسمین انہوں نے 2سنچریاں اور 4نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں البتہ بطور بیٹسمین بین الاقوامی کرکٹ میں فہیم اشرف بڑی اننگز نہیں کھیل سکے ہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  بیروز گار نوجوانوں کے لیے خوشخبری، ٹیکنیکل ٹرینگ اور وظیفہ دیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں