تاحیات نااہلی کا فیصلہ مذاق ہے، ن لیگ کے ووٹر دل چھوٹا نہ کریں، مریم اور نگزیب

مریم اورنگزیب

سپریم کورٹ کے فیصلے سے نوازشریف کی سیاست کا وہ دور شروع ہوا ہے جس سے ہمارے مخالفین کو ڈرنا چاہیے، مریم اورنگزیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے تاحیات نا اہلی کےفیصلے کے بعد رد عمل دیتے ہوئے کہا اس فیصلے سے نوازشریف کی سیاست کا وہ دور شروع ہوا ہے جس سے ہمارے مخالفین کو ڈرنا چاہیے ٗیہ فیصلہ وہی مذاق ہے جو ملک کے 17 وزرائے اعظم کے ساتھ ہوا ٗجو ٹرائل مکمل نہیں ہوا اس پر منتخب وزیراعظم کو تاحیات نااہل کردیا گیا ٗ (ن) لیگ کے ووٹر دل چھوٹا نہ کریں، جس عزم کو ووٹر نے اٹھایا اس فیصلے کے بعد وہ اور بھی مضبوط ہوگا، ملک میں ووٹ کی پامالی اب نہیں ہوسکتی ٗسپریم کورٹ کی عزت بھی ہم سب پر لازم ہے، کسی ادارے کے بارے میں کوئی ایسی چیز بیان نہیں کی جو کسی کی ہتک عزت ہو۔
جمعہ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ منتخب وزیراعظم کو نااہل پہلے کیا جاتا ہے اور فیصلے بعد میں آتے ہیں ٗنامعلوم لوگ منتخب وزیراعظم کی نااہلی کا فیصلہ کررہے ہیں وزیر مملکت نے کہاکہ منتخب وزیراعظم کو نااہل پہلے کیا جاتا ہے اور فیصلے بعد میں آتے ہیں ٗنامعلوم لوگ منتخب وزیراعظم کی نااہلی کا فیصلہ کررہے ہیں ٗیہ وہی فیصلہ ہے جس سے شہید بھٹو کو پھانسی چڑھایا گیا اور بینظیر بھٹو کو شہید کیا گیا، آج پھر پاکستان کے تیسری مرتبہ منتخب وزیراعظم کو تاحیات نااہل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جس فیصلے میں نوازشریف کو ایک اقامے پر نااہل کیا گیا اس کا ٹرائل ہورہا ہے، منتخب وزیراعظم کو نااہل کیا جاتا ہے اور فیصلے پر ٹرائل بعد میں آتے ہیں، جو ٹرائل مکمل نہیں ہوا اس پر منتخب وزیراعظم کو تاحیات نااہل کردیا گیا، یہ وہی مذاق ہے جو پاکستان میں 17 وزیراعظم کے ساتھ ہوتا چلا آیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ نوازشریف کو پہلے نااہل کیا گیا، پارٹی کی صدارت سے ہٹایا گیا اور سینیٹ الیکشن میں مقبول ترین جماعت کو حصہ لینے سے روکا گیا، جس وزیراعظم کو پاکستان کے عوام نے منتخب کیا ہو اس کی نااہلی کا فیصلہ عوام کریگی ٗ اس طرح کی نااہلی کا فیصلہ طیارہ کیس میں بھی آیا لیکن جس نے ملک کا آئین توڑا اس کے لیے کسی قسم کا کوئی سوموٹو ایکشن نہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  (ن)لیگ نے 5 سال میں ملکی معیشت تباہ کی اور چلتی بنی ،عمران خان

اپنا تبصرہ بھیجیں