فلسطینی عوام قبلہ اول کیساتھ اپنا تعلق مضبوط بنائیں،الشیخ عکرمہ صبری

اتحاد ویکجہتی
loading...

قبلہ اول میں معراج کی پروقار تقریب، حمد ونعت ونوافل کا اہتمام کیا گیا،علماء کا عالم اسلام سے اپنی صفوں میں اتحاد ویکجہتی قائم کرنے پر زور

مقبوضہ بیت المقدس :فلسطین میں 27 رجب المرجب کو اسراء ومعراج پورے مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی گئی، فلسطین بھر کی مساجد میں رات بھر خصوصی مذہبی تقریبات، دروس ہائے قرآن، دینی معلومات کے پروگرامات، نوافل اور نبی حضرت محمدؐکی بارگاہ میں گل ہائے عقیدت پیش کئے گئے۔ میڈیا رپورٹ کی معلومات کے مطابق معراج کے موقع پر مسجدا قصیٰ میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پرعلماء ، مبلغین، اسلامی اوقاف کے عہدیدار اور بڑی تعداد میں نمازیوں نے شرکت کی۔ معراج کے جشن کے موقع پر القدس سے پورے پورے خاندان قبلہ اول میں آئے۔معراج کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے اسلامی اوقاف کے چیئرمین الشیخ عبدالعظیم سلھب، چیف جسٹس الشیخ واصف البکری اور مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر الشیخ عمر الکسوانی سمیت دیگر علماء نے خطاب کیا گیا۔

مقررین نے معراج کے موقع پر پورے عالم اسلام سے اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قبلہ اول اور القدس پورے عالم اسلام کا ہے اور اس میں کوئی اور شریک نہیں الشیخ عکرمہ صبری ۔ نے مسجد اقصیٰ اور القدس کا محاصرہ ختم کرنے اور فلسطین کے دوسرے علاقوں کے شہریوں کو قبلہ اول تک رسائی کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔اس موع پر شہریوں نے یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر دھاوؤں کیخلاف نعرے بازی بھی کی۔بعد ازاں قبلہ اول میں نعت خوانی تقریب منعقد کی گئی ،جس میں فلسطین سے آئے نعت خواں حضرات نے حمد ونعت سے شرکاء کے جذبات کو مہمیز دی۔اس موقع پر مسجد اقصیٰ کے خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی عوام پر زور دیا کہ وہ قبلہ اول کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط بنائیں۔

مزید پڑھیں۔  پاکستانی ٹیم سے جیت آسان نہیں تھی، انگلش کپتان کی پاکستانی ٹیم کی تعریف

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں