سپریم کورٹ آف پاکستان نے انتخابی امیدواروں کو دیواروں پر تشہیری مہم چلانے سے روک دیا

تشہیری مہم
loading...

لاہور :سپریم کورٹ آف پاکستان نے انتخابی امیدواروں کو دیواروں پر تشہیری مہم چلانے سے روک دیا۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔

عدالت عظمیٰ نے امیدواروں کو دیواروں پر تشہیری مہم چلانے سے روک دیا۔اس موقع پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کرائے اور کمیشن ضابطہ اخلاق سے متعلق تشہیری مہم میڈیا پر چلائے۔

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ بینر اور پوسٹرز لگنے چاہئیں تاکہ لوگوں کو امیدوار کا پتہ چل سکے، عدلیہ اور الیکشن کمیشن پر ایک ہی ذمہ داری باقی رہ گئی ہے، اللہ خیر رکھے الیکشن کی ذمہ داری نبھا سکیں۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  لاہور میں حلقوں کے درمیان کانٹےدار مقابلہ

اپنا تبصرہ بھیجیں