“چیونٹی چورنکلی” ویڈیودیکھیں

"چیونٹی چورنکلی" ویڈیودیکھیں
loading...

ویسے تو چیونٹیاں انسانوں کو نقصان نہیں پہنچاتیں لیکن یہ آپ کی کوئی بھی قیمتی چیزکو کہیں بھی لے جاسکتی ہیں جیسا کہ ویڈیو میں نظر آنے والی چیونٹی کو ہی دیکھ لیں جو خود سے وزنی ہیرا اٹھاکر دوڑتی پھررہی ہے۔

چیونٹیاں چور تو نہیں ہوتیں لیکن اندازہ یہ ہے کہ اس چیونٹی نے ہیرے کے چھوٹے سے ٹکڑے کو شکر کا ٹکڑا سمجھ کر اٹھا یا اور اپنے گھر کی طرف چل پڑیں تاہم جیولری کی دکان سے ہیرا چوری کرکے لےجانے والی چیونٹی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پربے حد مقبول ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں چیونٹیوں کی 1200 سے زائد اقسام ہیں ،ایک عام چیونٹی خود سے 20 گنا زیادہ وزن اٹھا سکتی ہے۔

چیونٹیوں کی بعض اقسام اتنی سخت جان اور طاقتور ہوتی ہیں کہ وہ اپنے وزن کے مقابلے میں 100 گنا زیادہ بوجھ تک اٹھا کر دوڑ سکتی ہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ملک میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی،تمام کشمیری برادرای عمرا ن خان کے ساتھ ہے، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

اپنا تبصرہ بھیجیں