اگلی بار مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے،مریم اورنگزیب

مریم

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اس بار ایوان میں صرف عوام کو حقائق بتانے کیلئے آئی ہے،

عوام کو آگاہ کرینگے کہ کیسے آرٹی ایس خراب ہوا کیسے نتائج روکے گئے؟،اگلی بار مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے۔ قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس ایوان میں ایسی قانون سازی کریں گے کہ آئندہ مینڈیٹ چوری ہو،آرٹی ایس خراب ہو،نتائج رکیں نہ ہی بچے ڈیسک کے نیچے سے فارم 46 نکال سکیں۔

loading...

انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کو اپنے اپنے دائرہ کار میں کام کرنا ہو گاانہوں نے کہا کہ پاکستان میں بغیر کسی مداخلت کے جمہوریت نے دس سال مکمل کئے ہیں ،عوام کو اس پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کی زبان بندی کی گئی ہے،نواز شریف کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا اور کارکنوں کو روکا گیا،میڈیا کی غیر موجودگی میں فیئر ٹرائل ممکن نہیں ہے ۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ وہ کونسا خوف ہے جس کی وجہ سے میڈیا کو رسائی نہیں دی جا رہی؟۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم ہیں،شہباز شریف حلف برداری کی تقریب میں ضرور شرکت کریں گے۔یوم آزادی منانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یوم آزادی ہر جماعت اپنے اپنے طور پر مناتی ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  آج کی اچھی بات!

اپنا تبصرہ بھیجیں